PDA

View Full Version : جب سے دیکھا پَری جمالوں کو



تانیہ
12-22-2010, 11:45 AM
جب سے دیکھا پَری جمالوں کو
مَوت سی آ گئی خیالوں کو
دیکھ تشنہ لبی کی بات نہ کر
آگ لگ جائے گی پیالوں کو
پھر اُفق سے کِسی نے دیکھا ہے
مُسکرا کر خراب حالوں کو
فیض پہنچا ہے بارہا ساقی
تیرے مستوں سے اِن شوالوں کو
دونوں عالم پہ سرفرازی کا
ناز ہے تیرے پائمالوں کو
اس اندھیرروں کے عہد میں ساغر
کیا کرے گا کوئی اُجالوں کو
شاعر ساغر صدیقی

این اے ناصر
04-03-2012, 09:58 AM
واہ بہت خوب۔ شئیرنگ کاشکریہ۔