PDA

View Full Version : میری ذات بھی میری بات بھی تیرے نام سے



ہم تم
11-18-2010, 12:17 AM
میری ذات بھی میری بات بھی تیرے نام سے
میں تھا اپنے آپ سے بے خبر. ملی آ گہی تیرے نام سے
تھا مہیب تیرگی چارسو ، تھا عجیب خوف سا روبرو
تھبے یاد کرکے میں رو پڑا، ملی روشنی تیرے نام سے
میں خزاں رسیدہ درخت تھا میرا بے بہارسا بخت تھا
میری شاخ شاخ پہ آگئی ، نئی تازگی تیرے نام سے
تیرا ذکر دل کا سرور ہے تیری یاد آنکھ کا نور ہے
میرے دل کے صحن میں کھل اٹھی کوئی چاندنی تیرے نام سے
مجھے تیرے نام سے پیار ہے تیرا نام میرا وقار ہے
میں تو کل بھی تیرے طیفل تھا ، میں ہوں آج بھی تیرے نام سے
میرے چشم ولب میں زبان میں ،کھلے پھول سے رگ جان میں تیرے نام سے

بےباک
12-04-2010, 11:05 AM
میری ذات بھی میری بات بھی تیرے نام سے
میں تھا اپنے آپ سے بے خبر. ملی آ گہی تیرے نام سے

................... بہت ہی شاندار ،خوب

تانیہ
12-15-2010, 11:30 PM
بہت خوب...واہ

این اے ناصر
03-31-2012, 12:33 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ