PDA

View Full Version : اے میرے پروردگار! میرے علم میں اضافہ فرما



گلاب خان
11-26-2010, 07:13 PM
http://i876.photobucket.com/albums/ab329/komal111/2.gif

http://i876.photobucket.com/albums/ab329/komal111/6.jpg

سَبْحاَنَ اﷲِ وَبِحَمْدِہ عَدَدَ خَلْقِہ وَرِضٰی نَفْسِہ وَزِنَۃ عَرْشِہ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہ
صحیح مسلم
اﷲ کی تعریف اس کی مخلوق کی گنتی کے برابر اور اس کی ذات کی خوشنودی کے موافق اور عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر اس کی پاکی بیان کرتا ہوں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ ۔
اے اﷲ ! حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما
مسلم

رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ ، وَیسِّرْلِیْ اَمْرِیْ ، وَاحْلُلْ عُقْدَۃ مِّنْ لِسَانِیْ ، یفْقَھُوْا قَوْلِیْ
اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے،اور میرے لیے میرا کام آسان کردے ،اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں
طٰہ ۔ ٢٥ ، ٢٨

رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
اے میرے پروردگار! میرے علم میں اضافہ فرما
طٰہٰ ۔ ١١٤

رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّینِیْ صَغیرًا
اے میرے رب! میرے والدین پر رحم فرما ،جس طرح انہوں نے بچپن میں مجھے پالا تھا
بنی اسرائیل ۔ ٢٤

رَبِّ اِنِّی لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیرٍ فَقِیرٍ
پروردگار! جو بھی خیر تو مجھ پر نازل کردے ،میں اس کا محتاج ہوں
القصص۔ ٢٤

رَبِّ لَا تَذَ رْ نِیْ فَرْدًا وّ اَنْتَ خَیرُ الْوارِثِینَ
اے پروردگار ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور بہترین وارث تو تُو ہی ہے
الانبیاء ۔٨٩

رَبِّ اغْفِرْ وَاْرحَمْ وَاَنْتَ خَیرُ الرّٰحِمِینَ
اے میرے رب! درگزر فرما، اور رحم کر اور تُو سب رحیموں سے بڑھ کر رحیم ہے
المؤمنون ۔ ١١٨

اَعُوْذُ بِاﷲِ اَنْ اَکُوْنَ مِنَ الْجَاھِلِینَ
میں اس ( بات ) سے اﷲ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں سی باتیں کرو
البقرۃ ۔ ٦٧

رَبِّ ھَبْ لِیْ حُکْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِینَ ، وَاجْعَلْ لِیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِینَ ، وَاجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَۃ جَنَّۃ النَّعِیمٍ ، وَلَا تُخْزِنِیْ یوْمَ یبْعَثُوْنَ
اے میرے رب! مجھے حکم عطاکر اور مجھے صالحوں کے ساتھ ملا اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطاکر اور مجھے نعمتوں بھری جنت کے وارثوں میں شامل فرما ،اور مجھے دوبارہ جی اٹھنے کے دن رسوا نہ کرنا’
الشعراء ۔ ٨٣ تا ٨٥ ،٨٧

رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی القَوْمِ الْمُفْسِدِینَ
اے میرے رب! ان مفسدوں کے مقابلے میں میری مدد فرما
العنکبوت۔٣٠

رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَکَ بَیتًا فِی الجَنَّۃ
اے میرے رب! میرے لئے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا
التحریم

رَبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُبٰرَکًا وَّ اَنْتَ خَیرُ المُنْزِلِینَ
پروردگار! مجھ کو برکت والی جگہ اتاراور تو بہترین جگہ اتارنے والا ہے
المؤمنون۔ ٢٩

لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَکَ ، اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِینَ
نہیں ہے کوئی الٰہ مگر تو ، پاک ہے تیری ذات ، بے شک میں ہی ظالموں میں سے ہوں
الانبیاء ۔ ٨٧

تانیہ
12-15-2010, 12:23 AM
جزاک اللہ