PDA

View Full Version : سخت منحوس



تانیہ
12-22-2010, 05:08 PM
شوہر ایک ہفتہ سے کوما میں تھا اور بیوی مسلسل اس کے بستر کے پاس بیٹھی تھی۔ اچانک شوہر نے آنکھ کھولی اور بیوی کو ساتھ بیٹھا دیکھ کر اس کی آنکھ بھر آئی اور محبت سے بولا۔۔۔
جب بھی مجھ پر مشکل وقت آیا میں نے تمھیں اپنے پاس پایا۔

جب مجھے کاروبار میں شدید نقصان ہوا تم میرے ساتھ تھیں اور مجھے سہارا دے رہی تھیں۔

جب میرا ایکسیڈنٹ ہوا اور میں موت کے قریب پہنچ گیا تم میرے ساتھ تھیں اور میری دلجوئی کر رہی تھیں۔

اور آج میں ہسپتال کے بستر پر پڑا ہوں تو اب بھی تم میرے ساتھ ہو۔۔۔۔

تمہیں معلوم ہے مجھے کیا احساس ہو رہا ہے؟

بیوی نے محبت بھری نظروں سے شوہر کو دیکھا

شوہر بولا مجھے احساس ہو رہا ہے کہ تم میرے لیے سخت منحوس ہو۔۔۔۔