PDA

View Full Version : ذہانت



تانیہ
12-22-2010, 05:14 PM
خوش قسمت

کہا ایک لڑکے نے ایک لڑکی سے ۔۔۔
اگر تُم ایک لفظ کہہ دو تو میں دنیا کا ایک نہایت خوش نصیب آدمی بن جاؤں گا۔ کیا تُم مجھ سے شادی کروگی ۔ ؟
نہیں ۔۔۔۔ لڑکی نے جواب دیا
شکریہ ۔۔۔ یہی وہ “لفظ“ تھا ۔۔۔ لڑکا بولا
میاں مر رہا ہوتا ہے بیوی سے کہا میری آخری خواہش پوری کر دینا اور میرے مرنے کے بعد کمال صاحب سے شادی کر لینا ،
بیوی نے کہا کیسی باتیں کرتے ہو کمال تو روز اول سے تمھارا سب سے بڑا دشمن ٹھرا ، پھر ایسے کیوں کہ رہے ہو ،
شوہر نے کہا ، یہی تو میں چاہتا ہوں مرتے مرتے اس سے پورا بدلہ لے لوں

ذہانت
لڑکا (امی سے): کیا مجھے کوئی ایسا کام کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں مجھے مارا پیٹا جائے؟؟؟امی: تمہیں ہر گز ہر گز ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔بیٹا: تو میں آج سے سکول نہیں جاؤں گا۔ وہاں مجھے ہر روز مار پڑنی ہے۔

اسٹیٹس

دو دوست آپس میں باتیں کر رہے تھے۔پہلا دوست: ہم بہت امیر لوگ ہیں۔دوسرا دوست: یہ تو بہت اچھی بات ہے۔پہلا دوست: ہمارے نیچے ڈیڑھ سو آدمی کام کرتے ہیں۔دوسرا دوست: واقعی! وہ کیسے؟پہلا دوست: نیچے ہمارے فیکٹری ہے اوپر ہم کرایے دار ہیں۔