PDA

View Full Version : جنت



حبیب صادق
10-06-2020, 02:27 AM
جنت

یہ ایک سچا واقعہ ہے ،ایک یورپی ملک میں شادی ہو رہی تھی۔تقریب دھو م دھام سے جاری تھی کہ بیوی کوساس کی ایک بات بری لگی۔کہنے لگی،سرتاج اسے ابھی سٹیج سے نیچے اتارو۔میں اس کی حرکتوں کو ناپسند کرتی ہوں۔دولہا اٹھا،انگوٹھی انگلی سے اتار پھینکی۔اور کہنے لگا ،جسے میری ماں پسند نہیں، میں اس کے ساتھ ایک منٹ نہیں رہ سکتا۔ اس نے اسی وقت ماں کے قدموں کو بوسہ دیا اور کہنے لگا۔۔۔ ماں میں نے اچھا کیا ہے،مجھے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ حاضرین میں سے ایک شخص کھڑا ہو ا، اور کہنے لگا،میں ابھی اس نوجوان کے ساتھ اپنی بیٹی کا رشتہ طے کرتا ہوں ۔میری بیٹی کو اس سے اچھا شوہر مل ہی نہیں سکتا۔ اس نوجوان نے پل بھر میں دنیابھی کما لی اور جنت بھی پالی۔