PDA

View Full Version : عورتوں کی ملاقات



تانیہ
12-22-2010, 05:19 PM
عورتوں کی ملاقات ہوئی


دو عورتوں کی ملاقات ہوئی تو ایک نے دوسری سے کہا ، ۔
بہن تم نے کچھ سنا ۔۔۔۔ ؟ نازیہ کے میاں کا ہارٹ فیل ہوگیا ہے ۔

ارے وہ کیسے ؟ ؟ دوسری نے پوچھا ۔

وہ اسطرح کہ دونوں میاں بیوی میں لڑائی ہورہی تھی ، اس دوران نازیہ نے اپنے شوہر سے کہا مجھے ابھی ابھی تم سے طلاق چاہئیے ۔

تو کیا وہ صدمے سے مر گیا ؟ ؟ ؟
ارے نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔وہ اچانک اتنی بڑی خوشی برداشت نہیں کرسکا۔

و دوست تھے ان میں سے ایک کی دو بیویاں تھیں جبکہ دوسرے کی ایک بیوی تھی۔ وہ دونوں دوست اتفاق سے ایک ایکسینڈنٹ میں اکٹھے مارے گئے۔

حساب کتاب والے فرشتے نے پہلے دوست سے ضروری سوال جواب کے بعد پوچھا
“تمہاری کتنی بیویاں ہیں؟“
“ جناب صرف ایک “ پہلے نے جواب دیا
“ تمہیں جہنم جانا ہوگا “ فرشتے نے حکم سنایا۔

اب فرشتے نے دوسرے دوست سے ضروری سوال و جواب کے بعد پوچھا
“تمھاری کتنی بیویاں ہیں ؟“
“جناب دو “ آدمی نے ڈرتے ڈرتے کہا
“ تمہیں جنت بھیجا جاتا ہے “ فرشتے نے آرڈر دیا

“ لیکن کیوں ؟؟؟؟؟؟“ پہلا دوست حیرانگی سے بولا۔ “ صرف ایک بیوی پر جہنم اور دو بیویوں والے کو جنت ۔ ایسا کیوں ہے ؟؟*“

“ کیونکہ یہ اپنے حصے کی سزا دنیا میں ہی بھگت آیا ہے“ فرشتے نے جواب دیا