PDA

View Full Version : نیا فیشن



تانیہ
12-22-2010, 05:51 PM
نیا فیشن


ایک آدمی کھجور پر چڑھ گیا اور اس سے نیچے اترا نہیں جارہا تھا۔ اس نے منت مانی کہ اگر وہ صحیح سلامت اتر گیا تو اللہ کی راہ میں اونٹ دے گا۔ جوں جوں وہ نیچے اترتا گیا اس کی منت کی مقدار کم ہوتی ہوگئ۔ جب اس نے زمین پر قدم رکھا تو کہنے لگے نہ دوبارہ کھجور پر چڑھنے کا پنگا لیں گے اور نہ منت دیں گے۔

اسی طرح ایک آدمی سمندر کے کنارے اپنے دوست کیساتھ کھڑا تھا کہ ایک لہر آئی اور دونوں کو بہا کر لےگئ۔ آدمی نے منت مانی کہ اگر وہ کنارے پر لگ گیا تو خدا کی راہ میں دیگ پکائے گا۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک اور لہر آئی اور دونوں کو سمندر کے کنارے پر دوبارہ پھینک گئی۔ دوست نے کہا کہ دیگ کب پکا رہے ہو۔ آدمی کہنے لگا “کونسی دیگ؟”۔ اتنے میں ایک اور لہر آئی اور آدمی کو دوبارہ سمندر میں پھینک دیا۔ آدمی بولا ” یااللہ تم تو اتنی جلدی غصے میں آ گئے میں تو یہ پوچھ رہا تھا، میٹھے چاولوں کی دیگ یا نمکین چاولوں کی دیگ؟”۔

نیا فیشن
ايك آدمي نے آگے سے قميص پتلون كے اندر كي ہوئي تھي اور پيچھے سے باہر نكالي ہوئي تھي۔
كسي نے پوچھا: "بھائي، يہ كوئي نيا فيشن ہے؟" وہ بولا: "نہيں بھائي، اصل ميں آگے سے قميص اور پيچھے سے پتلون پھٹي ہوئي ہے۔"