PDA

View Full Version : ہاہا



تانیہ
12-22-2010, 09:42 PM
مالک نوکر سے پہلے ہفتے میں تم کو 300 روپے دوں گا ۔ اور تین ماہ بعد میں تمھاری تنخوارہ دوگنی کر دوں گا ۔ نوکر تو پھر ٹھیک ہے میں تین ماہ بعد آجاوں گا

ڈاکڑ نے مریض سے کہا ، میرے پاس آپ کے لیے ایک بہت بری خبر ہے ، کل جو ٹیسٹ لیے گے تھے وہ بتا رہے ہیں ، کہ آپکی زندگی کے صرف 24 گھنٹے باقی ہیں۔
مریض آپ کا مطلب صرف ایک دن اُف میرے خدا ۔ ڈاکڑ ایک اس سے بھی زیادہ بری خبر ہے وہ یہ کہ یہ خبر مجھے آپ کو کل دینی تھی

ایک دوست دوسرے دوست سے میں جب بھی کبھی سیر و سیاحت کے لیے جاتا ہوں تو خاص چیزیں گھر ہی چھوڑ کر جاتا ہوں ۔ پہلا دوست مثلا، یہی ٹائی ، کوٹ پتلون اور اپنی بیوی

ایک پتلون کے اشتھار کی ڈائریکش دیتے ہوے ڈائریکٹر نے حامد سے کہا کہ آپ نے چھ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگاتے ہوے یہ کہنا ہے
کہ ہڈیاں ٹوٹ گئیں پر پتلو ن نہ پھٹی۔ہاہا
:
ایک دفعہ ایک سردار جی نے لائبریری سے کتاب لی اور اگلے دن واپس کرنے آے تو لائبریرین سے کہا۔اف اتنی بور کتاب اتنے زیادہ کیریکڑز ہیں۔اور سٹوری بالکل بھی نہیں ہے۔
جناب آپ پہلے شخص ہیں۔جو مطالحے کے لیے ٹیلی فون ڈکشنری لے گئے تھے لائبریرین نے جواب دیا۔

ڈاکٹر نے مر یض کی بیوی سے مخاطب ہوتے ہوے پوچھا۔ آپکے شوہر کو دن میں کتنی بار ہوش آتا ہے ۔اور ہوش میں آتے ہی وہ پہلا جملہ کیا بولتے ہیں۔
بیوی نے جواب دیا ڈاکٹر صاحب جب ہوش میں آتے ہیں تو ایک ہی جملہ بولتے ہیں۔رخسانہ میری عینک کہاں ہے ۔جب کہ میں رضیہ ہوں

ایک دوست دوسرے دوست کو اپنے سفر کے قصے سنا رہا تھا ۔ایک قصہ سناتے ہوئے اس نے کہا ” میں بنکا ک کے ہو ٹل میں ٹھہرا وہاں کی سروس اتنی اچھی اور تیز تھی کیا بتاوں میں نے ویٹر کو کہا کہ مجھے ” انڈہ ” چاہیے ۔ ویٹر نے کہا زرہ مڑ کر دیکھئے میں نے دیکھا کہ ایک مرغی آئی اور انڈہ دے کر چلی گئی ۔
دوسرا دوست بولا ” یہ بھی کوئی بات ہے ؟ میں لندن کے ایک ہوٹل میں ٹھرا ہوا تھا میں نے ویٹر کو فون کیا کہ مجھے” کوک ” چاہیے ۔ویٹر نے کہا سر رسیور کو منہ لگائیں ” کوک ” آ رہی ہے

بیرے نے کھانا میز پر رکھتے ہوےکہا”جناب ذرا سنھبل کر کھایئے گا۔یہ سن کر گاہک نے پوچھا کیوں؟ تو بیرا بولا”جی ہمارے باورچی کا نقلی دانت کہیں کھو گیا ہے۔

ایک چور کسی کے گھر کا تالا توڑ رہا تھا۔اتنے میں کجھ آہٹ ہوی۔چور نے پیھچھے مڑ کر دیکھا تو مالک مکان کھڑا تھا۔چور گھبرایا۔لیکن مالک مکان نے اسے تسلی دی۔اور کہا گھبراؤ نہیں میں تمہارا شکر گزار ہوں۔ کیونکہ اس تالے کی چابی کہیں کھو گئ ہے۔

بےباک
12-23-2010, 01:00 AM
خوب خؤب خؤب،
ایک ہی صفحے پر بےشمار لطیفے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
خوب خوب

کا کا سپاہی
12-26-2010, 11:18 AM
ہاہااہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا ہاہہ ،