PDA

View Full Version : آپ کا پسندیدہ شعر



اوشو
12-24-2010, 06:36 AM
یہاں اپنے پسندیدہ شعر لکھیں. قطعہ بھی لکھا جا سکتا ہے. اگر شاعر کا نام معلوم ہو تو ضرور لکھیں.

پہلا قطعہ میری طرف سے

دن کی اک اک بوند گراں ہے ، اک اک جرعہ شب نایاب
شام و سحر کے پیمانے میں جو کچھ ہے ڈر ڈر کے پیو
آہستہ آہستہ برتو گنتی کی ان سانسوں کو
دل کے ہاتھوں شیشہء جاں ہے قطرہ قطرہ کر کے پیو

تانیہ
01-01-2011, 10:42 PM
میری طرف سے شعر لیکن شاعر کا نام معلوم نہیں
کہتے ہیں عشق نام کے گزرے ہیں اک بزرگ
ہم بھی مرید اسی سلسلے کے ہیں

کا کا سپاہی
01-02-2011, 02:53 PM
قرض کی پیتے تھے مے لیکن یہ سمجھتے تھےکہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی اک دن


غالب

علی عمران
01-07-2011, 05:58 PM
زندگی کی ہر خوشی آنکھوں سے اوجھل ہو گئی
غم کے ٹیلے پر کھڑے ہم ہاتھ لہراتے رہے

بےباک
01-07-2011, 06:32 PM
زندگی کی ہر خوشی آنکھوں سے اوجھل ہو گئی
غم کے ٹیلے پر کھڑے ہم ہاتھ لہراتے رہے [color=#483D8B]

خوب

ھارون رشید
01-07-2011, 07:35 PM
مجھ کوشوگر بھی ہے اور پاسِ شریعت بھی
میرے نصیب میں نہ میٹھا نہ کڑوا پانی
انور مسعود

آزاد خان
01-07-2011, 08:19 PM
الف اللہ دل رتا میرا مینوں ب دی خبر نہ کایی
ب پڑھیا کجھ سمجھ نہ آوے ا دی لزت آیی
ع تےغ دا فرق نا جاناں اے گل الف سجھایی
بلھیا قول الف سے پورے جییڑے دل دی کرن صفایی
کلام بلھے شاہ

اوشو
01-22-2011, 12:45 AM
میرا ذوقِ خریداری ہے اک جنس گراں مایہ
کبھی پھولوں کا سودائی ، کبھی کانٹوں کا بنجارہ

عبادت
02-02-2011, 02:13 AM
حقیقتوں کے قریب آنے کے بعد
سمجھے محبت کودل لگانے کے بعد
مجھے اپنا نہیں دکھ اسکا ہے فراز
کون چاہے گااتنااُسے میرے جانے کے بعد

عبادت
02-02-2011, 02:36 AM
کوئی تہمت لگاے تو اذیت کم نہیں ہوتی
مگر میں جانتی ہوں اس سے عزت کم نہیں ہوتی

عبادت
02-04-2011, 01:47 AM
زندگی کے راستے میں دو گھڑی کا ساتھ ہے یہ
اپنے من کی میں بھی کہہ لوں،اپنے من کی تو بھی کہہ لے

سقراط
02-04-2011, 12:09 PM
آگے کسی کے کیا کریں دستِ طمع دراز
وہ ہاتھ سوگیا ہے سرہانے دھرے دھرے.

اوشو
03-03-2011, 02:45 PM
ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے
اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا!!!

نورمحمد
03-21-2011, 02:27 PM
تو نہ چھوٹے یارب' تیرا چھوٹنا ہے غضب . . .
یوں میں راضی ہوں' چاہے مجھ سے زمانہ چھوٹے

وی جے
03-29-2011, 08:14 PM
میں تو جلتا ہوا سورج ہوں مانتا ہوں کہ لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں
لیکن جب میں ڈوب جاتا ہوں تو دنیا ویران کیوں ہو جاتی ہے

این اے ناصر
03-29-2011, 09:34 PM
ہم نے ہوش سنبھالاتوسنبھالاتجھ کو
تم نے ہوش سنبھالاتوسنبھلنے دیا
http://urdulook.info/imagehost/?di=1130141641714

اوشو
04-07-2011, 08:25 PM
عدم سے دیر میں آنا کسے گوارا تھا
کشاں کشاں مجھے لے آئی جستجو تیری

این اے ناصر
04-08-2011, 12:02 AM
فرصت ملے توپوچھ کبھی ان کاحال بھی
جولوگ جی رہے ہیں تیرے پیارکے بغیر

نورمحمد
04-08-2011, 04:07 PM
واپسی کا سفر اب ممکن نا ہو گا فراز
ہم تو نکل چکے ہیں آنکھ سے آنسو کی طرح

تانیہ
06-30-2011, 06:55 PM
کھیل کوئی نہ عمر بھر کھیلے
ہم جو کھیلے تو جان پر کھیلے

tabi
06-30-2011, 11:31 PM
yeh soch liya hai k ab us ko awaaz nhi deni
MOHSIN
ab k mein bhi dekhon wo mera talbgar kitna hai

تانیہ
07-06-2011, 10:50 PM
یہ اور بات کہ شرمندہ تعبیر نہ ہوں
ورنہ ہر ذہن میں کچھ تاج محل ہوتے ہیں

نورمحمد
12-05-2011, 02:43 PM
بات چاہے بے سلیقہ ہو مگر
بات کرنے کا سلیقہ چاہیئے

چندا
02-22-2012, 07:09 PM
پلٹ کر آنکھ نم کرنا مجھے ہرگز نہیں آتا
گئے لمحوں کا غم کرنا مجھے ہر گز نہیں آتا

تا بی
02-22-2012, 09:57 PM
ہمیں جدا نہ کردے یہ فرق زاراسا
توں فاصلوں کا قاہل میں قربتوں کا پیاسا

بےباک
03-12-2012, 09:09 PM
تیری ذات سے میری ذات تک جو ہے فاصلہ وہ نہ مٹ سکا
میری زندگی یونہی کٹ گئی میرے ساتھ تو نہیں چل سکا

میں اذل سے یونہی پڑا ہوا تیرے واسطے کسی راہ میں
مگر اے صنم میرے واسطے کوئی آہ تو نہ جگا سکا

وہ جو کہتے ہے کہ امید رکھ کوئی آئے گا تیرے پاس بھی
میں جانتا ہوں ابس ہے سب وہ کوئی اور بھی نہیں آسکا

بہت خوب نگار بھائی،،

تا بی
03-13-2012, 02:15 AM
ہم پلٹ کر کسی کے پاس جایا نہیں کرتے
دل کی ہم ہر بات بتایا نہیں کرتے

وہ خاص ہے میرے لیے خاص ہی رہے گا
ہم اسلیے ہر کسی کواپنا بنایا نہیں کرتے

کیا بات ہے جناب :heart:

عبادت
03-16-2012, 04:54 PM
دوستوں کے نام یاد آنے لگے
تلخ و شیریں جام یاد آنے لگے

وقت جوں جوں رائگاں ہوتا گیا
زندگی کو کام یاد آنے لگے

این اے ناصر
03-16-2012, 07:37 PM
ایسے بھی محبت کی سزادیتی ہے دنیا
مرجائیں توجینے کی دعادیتی ہے دنیا

مرنے کے لیے کرتی ہے مجبورتولیکن
جینے کے طریقے بھی سیکھادیتی ہے دینا

بےباک
03-31-2012, 08:29 AM
بہت خوب نگار بھائی ،زبردست شعر لکھا ،

این اے ناصر
03-31-2012, 12:28 PM
جوہم کوبھول گئے قصوران کانہیں
جب تقدیربری ہوکوئی اپنانہیں بنتا

این اے ناصر
04-03-2012, 03:05 PM
مت دیکھ کسی کوحکارت کی نظرکی نظرسے
ہرایک چہرہ کسی نہ کسی کامحبوب ہوتاہے

این اے ناصر
04-15-2012, 08:27 PM
ایسے ہی محبت کی سزادیتی ہے دنیا
مرجائیں توجینے کی دعادیتی ہے دنیا

سیما
04-19-2012, 03:34 AM
ہم کبھی ٹوٹ کے روئے نہ کبھی کھُل کے ہنسے
رات شبنم کی طرح، صبح ستارے کی مثال

راجہ صاحب
04-19-2012, 06:10 PM
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ

سیما
04-19-2012, 10:34 PM
انکی پلکوں پر ستارے اپنے ہونٹوں پر ہنسی
قصہٴ غم کہتے کہتے ہم کہاں تک آ گئے

راجہ صاحب
04-20-2012, 08:08 AM
پلکوں کے بند توڑ کر دامن پہ آ گرا
اک آنسو میرے ضبط کی توہین کر گیا

راجہ صاحب
04-20-2012, 04:34 PM
ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

تا بی
08-15-2012, 02:07 AM
آخری وقت بھی پورا نہ کیا وعدہ_وصال

آپ آتے ہی رہے مر گئے مرنے والے

نگار
08-15-2012, 03:39 AM
بھلا وقت تھا تو مرے پاس تھے تم
برا وقت آیا تو کیا ساتھ دو گے

مجھے وقت نے کچھ بدل سا دیا ہے
کہیں گر ملو گے تو پہچان لو گے؟

بےلگام
08-15-2012, 06:45 AM
ہم تو وہ ساقی ہے جو دوانہ بنادتے ہیں
خالی جام ہوتونظروں سے پلادتے ہیں
مرزاعادل نذیر

نگار
08-15-2012, 04:21 PM
اُن کا دامن مِری آنکھیں یہ خدا کی قدرت
اب تو قسمت کا ستارہ ہے میرا ہر آنسو

میں یہ سمجھوں گا ہوئی قدر مرے رونے کی
اپنے دامن سے ذرا پونچھ دو ہنس کر آنسو

بےباک
09-13-2012, 08:20 PM
زبردست ،،بہت خوب

بےلگام بےلگام
09-13-2012, 08:39 PM
اب تو ممکن نہیں ان سے ملاقات وصی

اب تو عروج پہ پہنچی ھے اس کی ذات وصی


وھی وعدے ھیں اور رسموں کی زنجیریں باقی

کب بدلتی ھے زمانے کی روایت وصی


اک وہ دن تھے کہ ایکدوسرے کو سوچتے تھے ھم

اب ملتے نہیں دونوں کے خیالات وصی


میری ھر صبح کا آغاز تیرے نام سے ھو

تیری یادوں میں کاٹی ھر اک رات وصی


تم کہاں اور تیرے پیار کا معیار کہاں

وہ کتنی سادگی سے کر گئی یہ بات وصی

نگار
09-13-2012, 10:43 PM
میرے حاصل! یہ محرومی عجب محسوس ہوتی ہے
تجھے پا کر بھی کیوں تیری طلب محسوس ہوتی ہے
بھلا اخلاص نیت کی سند بھی کوئی دیتا ہے
کوئی شفاف شۓ نظروں کو کب محسوس ہوتی ہے
تمہارے ساتھ دیکھی تھی وگرنہ زندگی ہم کو
نہ تب محسوس ہوتی تھی، نہ اب محسوس ہوتی ہے

انکل سیانہ
09-29-2012, 06:20 PM
کی محمد ص سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لو و قلم تیرے ہیں

زیرک
09-29-2012, 08:09 PM
بھانویں مسجد تے بھانویں مندر جُل بھانویں اُتھ نَچوا بھانویں اِتھ نَچوا

تیڈے ارشدؔ! ہتھ جو آ گئے ہاں، تیڈی مرضی ہے ساکُوں جِتھ نَچوا

نگار
10-28-2012, 03:56 PM
بھڑکے ہوئے شعلوں کو ہوائیں نہیں دیتے
جاتے ہوئے لمحوں کو صدائیں نہیں دیتے
مانا یہی فطرت ہے مگر اس کو بدل دو
بدلے میں وفاؤں کے جفائیں نہیں دیتے
گر پھول نہیں دیتے تو کاٹتے بھی تو مت دو
مُسکان نہ دینی ہو تو آہیں نہیں دیتے
تم نے جو کیا، اچھا کیا، ہاں یہ گلا ہے
منزل نہ ہو جس کی تو وہ راہیں نہیں دیتے
یہ بار کہیں خود ہی اُٹھانا نہ پڑے کل
اوروں کو بچھڑنے کی دعائیں نہیں دیتے

خان بلوچا
03-03-2013, 01:41 PM
کیا کِسی نے دستک دی، پِھر کسی ستارے پر
رقص کرتے دیکھی ہے کائنات پِھر میں نے

ٹیکسٹ ماسٹر
03-03-2013, 05:51 PM
ایک بزرگ تھے ان کے ایک مرید تھے شاعر۔
ان شاعر مرید نے ایک ایسا خوبصورت شعر پڑھا کہ ان بزرگ پیرصاحب نے ان شاعر مرید کو اپنی خلافت دیدی یہ ایک ایسا شعر ہے جس کے انعام میں خلافت ملی ہے اس سے اندازہ کریں کہ کتنا عظیم شعر ھوگا یہ
اس شعر میں شاعر اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے مخاطب ہے

ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی
اب تو آجا اب تو خلوت ہوگئی

نگار
03-04-2013, 03:20 PM
حیراں ہوں کہ یہ کونسا دستورِ وفا ہے
تو مثلِ رگِ جاں ہے تو کیوں مجھ سے خفا ہے

تو اہلِ نظر ہے تو نہیں تجھ کو خبر، کیوں؟
پہلو میں تیرے کوئی زمانے سے کھڑا ہے

لکھا ہے میرا نام، پانی پہ ہوا پہ
دونوں کی فطرت میں، سکوں ہے نہ وفا ہے

شکوہ نہیں مجھ کو، کہ ہوں محرومِ تمنّا
غم ہے تو فقط اتنا کہ تو دیکھ رہا ہے

ہم رکھتے ہیں دعویٰ کہ ہے قابو ہمیں دل پر
تو سامنے آ جائے تو یہ بات جدا ہے

ٹیکسٹ ماسٹر
03-04-2013, 04:09 PM
جب ہم نے شاعری کی ابتدا کی تو پہلا شعر یہ کہا اپنے اساتذہ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے

جرم تھا میرا آرزوئے وصال صنم
سزا میں اسکے شب ھجر ملی ہے مجھے

اور ہمارا پسندیدہ شعر یہ ہے

دل ہمیں ہوا حاصل درد میں فنا ہوکر
عشق کا آغاز ہوا غم کی انتہا ہوکر

بےباک
03-04-2013, 05:01 PM
بہت خوب ،

جرم تھا میرا آرزوئے وصال صنم
سزا میں اسکے شب ھجر ملی ہے مجھے

استاذ محترم نے اس پر یقینا شاباش کہی ہو گی ، :friends::friends:

نگار
03-05-2013, 11:14 PM
ھم لوگ تیرے شہر میں خوشبو کی طرح ہیں
محسوس بھی ہوتے ہیں اور نشاں بھی نہیں*رکھتے

تانیہ
04-05-2013, 09:35 PM
عمر بھر جدا نہیں ہوتے
درد بھی با اصول ہوتے ہیں

نورالعین عینی
04-07-2013, 05:53 PM
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی رنج کے پیوند لگے جاتے ہیں

نورالعین عینی
04-07-2013, 05:55 PM
اپنا ایک شعر۔۔۔

میری آنکھیں ہیں کہ کچکولِ فقیرِ مفلس
دربدر رزق کی مانند تجھے ڈھونڈتی ہیں

نگار
04-08-2013, 12:12 AM
کبھی اس نگر تجھےدیکھنا، کبھی اس نگر تجھے دیکھنا
کبھی عرش پے تجھے دیکھنا، کبھی فرش پے تجھے دیکھنا
مجھے جا بجا تیری جستجو، تجھے ڈھونڈتا ہوں میں کو بہ کو
کہاں کھل سکا تیرے روبرو، میرا اس قدر تجھے دیکھنا
تیری یاد آ*‎‏ئی تو رو دیا، تو مل گیا تجھے کھو دیا
میرے سلسلے عجیب ہیں، تجھے چھوڑ کر تجھے ڈھونڈنا

منور مرزا
11-29-2015, 06:01 PM
سمیٹ لے وه منافع ,جو تیرا بنتا هے
ادهر دهکیل خسارے ، حساب رهنے دے

بےباک
11-30-2015, 09:12 PM
سمیٹ لے وه منافع ,جو تیرا بنتا هے
ادهر دهکیل خسارے ، حساب رهنے دے

بہت خوب جناب