PDA

View Full Version : میاں بی وی کے پیار بھرے لطیفے



ھارون رشید
12-25-2010, 11:37 AM
بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟

شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی

بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مرنے کے بعد میری یاد میں تاج محل بنواؤ گے۔

شوہر: میری جان میں نے تو پلاٹ خرید بھی لیا ہے۔ اب تمہاری طرف سے ہی دیر ہے۔

ھارون رشید
12-25-2010, 11:42 AM
خاوند عدالت میں جج سے : میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں

جج : مگر کیوں

شوہر : اس نے پچھلے ایک سال سے میرے ساتھ بات ہی نہیں کی

جج : ایک بار پھر سوچ لو ایسی بیویاں قسمت والوں کو ہی ملتی ہیں

ھارون رشید
12-25-2010, 11:43 AM
شوہر نے بیوی کو کا ر کی چابی دیتے ہوئے پیار سے کہا


ڈارلنگ اگر رستے میں تم نے کوئی ایکسیڈینٹ کیا تو نیوز پیپر تمہاری عمر ضرور لکھے گا

علی عمران
12-25-2010, 06:53 PM
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا...... ... بہت خوب :D

تانیہ
12-25-2010, 10:50 PM
ہاہا.....ہاہا;)

ھارون رشید
12-26-2010, 11:10 AM
بیوی:
آپ کو میری خوب صورتی اچھی لگتی ہے یا عقل مندی

میاں:

تمہاری یہ مذاق کرنے کی عادت بہت اچھی لگتی ہے۔

ھارون رشید
12-26-2010, 11:13 AM
شوہر:
ملنگ بابا میں اپنی بیوی سے بہت تنگ ہوں کوئی حل بتاو

ملنگ:
کوئی حل ہوتا تو میں کیوں ملنگ ہوتا

کا کا سپاہی
12-26-2010, 11:17 AM
تمام لطیفے بہت اچھے ہیں ہارون صاحب

ھارون رشید
12-26-2010, 11:22 AM
آپ سے گذارش ہے اسے لطیفہ ہی سمجھا جائے اور اسے کسی بحث کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔


ایک دفعہ تین دوست اکٹھےکہیں جارہے تھے کہ اچانک ایک ایکسیڈنٹ میں تینوں مرگئے
انہیں جنت سے پہلے ایک عارضی مقام میں الگ تھللگ رکھا گیا -
وہ بہت چیخے چلائے کہ ہم نے تو دنیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا ۔ ہماری تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تھی کہ موت آگئی۔ ہمیں اب تمام تر سہولیا ت کے ساتھ ساتھ حور یں بھی دی جائیں۔
کہا گیا۔ " ٹھیک ہے۔ لیکن آپ کو ایک آزمائش سے گذرنا پڑے گا ۔ پھر آپ کی شادی حوروں سے کردی جائے گی۔"
انہیں ایک تاریک کمرے میں اکٹھا رکھا گیا۔ جہاں مکمل اندھیرا تھا۔ اور بتایا گیا کہ یہاں ایک ماہ تک رہنا ہے۔ یہیں سب کچھ کھانا پینا ، سونا جاگنا ہوگا۔ اور کمرے میں جگہ جگہ پاپڑ رکھے گئے ہیں ان سے بچنا ہے کہ پاوں کے نیچےنہ آجائے۔ جس کا پاوں پا پڑ پر آگیا ۔ اسکی شادی بدروح سے کردی جائے گی

اب جناب تمام دوست اس آزمائش سے صحیح سلامت گذرنے کیلئے مکمل احتیاط سے رہنے لگے
9 دن خیریت سے گذرگئے ۔ دسویں دن ایک دوست کا پاوں پاپڑ پر آگیا۔ فورا اسے فرشتے کمرے سے نکال کر لے گئے اور اسکی شادی بدروح کردی گئی ۔
اب دو دوست خوش ہوئے کہ اب جگہ کھلی ہو گئی ہے۔ بیسویں دن ایک اور دوست کا پاوں پاپڑ پر آگیا
اور فرشتے اسے بھی روتا دھوتا لے گئے۔
اب تیسرا اکیلا رہ گیا۔ اس نے باقی دن خیریت سے گذار لیے
آزمائش پوری ہونے پر اسکی شادی ایک حور سے کردی گئی اور وہ خوشی خوشی رہنے لگا
ایک دن اس نے اپنی حور بیوی سے کہا" تمھیں پتہ ہے میں تمھیں حاصل کرنے کیلئے کتنی تکلیف دہ آزمائش سے گذرا ہوں- " اور اسکے بعد مکمل تفصیل سمجھائی ۔
پھر پوچھا " اچھا تم بتاو۔ تم نے مجھے حاصل کرنے کیلئے کیا کیا؟"
حور نے ٹھینڈی سانس بھری اورکہا
" ہم بھی تین سہیلیاں ایک کمرے میں بند تھیں۔ پھر ایک دن میرا پاوں پاپڑ پہ آگیا"

کا کا سپاہی
12-26-2010, 09:24 PM
ہا ہا ہا ہا پا پاپا
بہت خوب بھائی جان

ھارون رشید
12-26-2010, 09:38 PM
میاں بیوی بستر پر لیٹے سونے کی تیاری کر رہے تھے۔ اچانک بیوی بولی

بیوی: سنو ! کیا تم میرے مرنے کے بعد دوسری شادی کر لو گے ؟؟
شوہر: نہیں*بیگم۔ تمہیں پتہ ہے میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ میں دوسری شادی نہیں کرونگا۔
بیوی: لیکن تم اتنی لمبی زندگی تنہا بھی تو نہیں*گذار سکتے ۔ شادی تو تہمیں کرنا ہو گی
شوہر: دیکھا جائے گا ۔ اگر ضروری ہوا تو کر لوں گا!!
بیوی: (دکھ بھری آواز میں ) کیا تم واقعی دوسری شادی کر لو گے ؟
شوہر: بیگم ! ابھی تم خود ہی تو زور دے رہی تھی۔
بیوی: اچھا کیا تم اسے اسی گھر میں لاؤ گے ؟
شوہر: ہاں۔ میرا خیال ہے ہمارا گھر کافی بڑا ہے اور اسے یہیں رہنا ہو گا
بیوی: کیا تم اسے اسی کمرے میں رکھو گے
شوہر: ہاں کیونکہ یہی تو ہمارا بیڈ روم ہے
بیوی: کیا وہ اسی بیڈ پر سوئے گی
شوہر: بھئی بیگم ظاہر ہے اور کہاں سوئے گی
بیوی: اچھا کیا وہ میری جیولری استعمال کرے گی؟؟
شوہر: نہیں اس جیولری سے تمہاری سہانی یادیں وابستہ ہیں ۔ وہ یہ استمعال نہیں کرسکے گی
بیوی: اور میرے کپڑے ؟؟
شوہر: پیاری بیگم ! اگر مجھے شادی کرنا ہوئی تو وہ کپڑے بھی خود ہی لے کر آئے گی۔
بیوی: اور کیا وہ میری گاڑی بھی استعمال کرے گی ؟؟
شوہر: نہیں ۔ اسے گاڑی چلانا نہیں آتی۔ بہت دفعہ بولا لیکن وہ سیکھنا ہی نہیں چاہتی ۔
بیوی: کیااااااااااااااااااااااا ااااااااااا ؟؟؟
شوہر: اوہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ششششششششششششششششششششٹٹٹٹ

ھارون رشید
12-26-2010, 09:39 PM
ایک آدمی اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ وہ اپنی بیوی سے بولا “بیگم تم نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ جب میری نوکری چھوٹی تم نے ممھے سہارا دیا، جب مجھے کاروبار میں نقصان ہوا تم نے میرا ساتھ دیا، جب مجھے گولی لگی تم نے میری خدمت کی، ، جب ہمارا گھر بینک نے واپس لے لیا تم نے میری ہمت بندھایی”۔

خاوند “پتہ ہے جان”۔

بیوی سمجھی وہ اس کا شکریہ ادا کرنے والا ہے۔ وہ بولی”بولو بولو کیا؟”۔

خاوند “تم ہمیشہ میرے لیے نحس ہی ثابت ہویی”۔