PDA

View Full Version : دل کے دیئے جلالو



عبدالرحمن سید
12-25-2010, 01:40 PM
دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

ہم ایک قوم ایک جان ہیں
دین اسلام کی شان ہیں
وطن ایک آزاد ہمارا دل ہے
پاکستان پر ہم قربان ہیں

دشمن کی نظر سے، وقت ہے اسے بچالو

دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

بھول ماضی کو کچھ تدبیر کر
حال پر نظر رکھ آزاد زنجیر کر
الجھا نہ جال کو وقت تھام لے
حوالے اب نہ اس کو تقدیر کر

قطرہ قطرہ بنے دریا، دل میں اسے بٹھالو

دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

بکھرو نہ خشک میدانوں میں
الجھو نہ سنگین چٹانوں میں
خوابوں سے جگا لو ضمیر کو
بھٹکو نہ جنگل بیابانوں میں

عہد و پیماں کے، اصولوں کو اپنالو

دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

ھم سچے ایک مسلمان ہیں
پھولوں کا ایک گلستان ہیں
کس دشمنی یر کیسا چلن
محبت اخوت کی پہچان ہیں

شکوے گلے بھلا کر، دل سے دل ملالو

دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

بےباک
12-25-2010, 07:12 PM
بہت ہی شاندار ،خوبصورت
دل کے دیے جلا لو ،
جان پہچان کرا لو

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 07:19 PM
بہت ہی شاندار ،خوبصورت
دل کے دیے جلا لو ،
جان پہچان کرا لو


بہت بہت شکریہ بےباک جی،
خوش رہیں،!!!!

کا کا سپاہی
12-26-2010, 10:41 PM
شاندار جناب کیا بات ہے

تانیہ
12-26-2010, 11:08 PM
واہ بہت خوب

عبدالرحمن سید
12-30-2010, 11:50 AM
شاندار جناب کیا بات ہے


بہت بہت شکریہ،!!!!
کاکا جی،!!!!
خوش رہیں،!!!

عبدالرحمن سید
12-30-2010, 11:51 AM
واہ بہت خوب


بہت بہت شکریہ تانیہ جی،!!!! خوش رہیں،!!!!