PDA

View Full Version : ضمیر کو جگا کر اب دیکھ تو لے،



عبدالرحمن سید
12-25-2010, 02:03 PM
نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

عقل کو اپنی کہاں بیچ آیا ھے
شجر کہاں سے اکھاڑ لایا ھے
سایہ دار پھل دار مہک دار تھا
کیا ملا تجھے، تو نے کیا پایا ھے

سوکھا مرجھا کر اب دیکھ تو لے

نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

حرکتوں پر اب کیوں شرمندہ ھے
آگیا اوقات پر اب مانگتا چندہ ھے
کیا فائدہ ھوا ھے اب پچھتانے سے
روتا کیونکر اب بگڑ گیا دھندہ ھے

یہاں چوٹ کھا کر اب دیکھ تو لے

نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

مہنگا بیچتا مال منافع لیا زیادہ
سلک ریشم کا کیا اوڑھے لبادہ
جل جائے گا تو خاک ھوجائے گا
طعیش کے رنگ لگے ھے شہزادہ

ضمیر کو جگا کر اب دیکھ تو لے

نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

کیا دھند ھر طرف چھائی ھے
نیچے دیکھ بہت بڑی کھائی ھے
تھوڑا سا بھی اگر تو بہکے گا
مچے ایسا شور، کیا دھائی ھے

اپنے آپ کو گرا کر اب دیکھ تو لے

نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

سقراط
12-25-2010, 04:45 PM
http://i269.photobucket.com/albums/jj77/godsrose123/Thank%20You/thank_you_blue_rose.gif
http://img825.imageshack.us/img825/2103/syedarehman11697.gif

عبدالرحمن سید
12-25-2010, 06:15 PM
بہت شکریہ
خوش رہیں،!!!

بےباک
12-25-2010, 07:25 PM
نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

آپ کی سب ہی شاعری شاندار ہے ، شکریہ بھائی عبدالرحمن سید صاحب

کا کا سپاہی
12-26-2010, 04:17 PM
اچھی شاعری ہے شکریہ

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 06:15 PM
نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

آپ کی سب ہی شاعری شاندار ہے ، شکریہ بھائی عبدالرحمن سید صاحب


بہت شکریہ یونس بھائی،!!!
خوش رہیں،!!!

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 06:17 PM
اچھی شاعری ہے شکریہ


کاکا سپاہی جی،!!!
بہت شکریہ آپکا،!!!!
خوش رہیں،!!!

نگار
05-04-2012, 08:38 PM
بہت خوب اور نصیحت سے بھرپور شاعری ہے
آپکا بہت شکریہ