PDA

View Full Version : کا کا سپاہی کی پسندیدہ شاعری



کا کا سپاہی
12-26-2010, 11:07 AM
عجب پاگل سی لڑکی ہے
مجھے ہر روز کہتی ہے
بتاؤ کچھ نیا لکھا
کبھی اس سے یہ کہتا ہوں
کہ میں نے نظم لکھی ہے
مگر عنوان دینا ہے
بہت بیتاب ہوتی ہے
وہ کہتی ہے
سنو
میں اسے اچھا سا اک عنوان دیتی ہوں
وہ میری نظم سُنتی ہے
اور اُس کی بولتی آنکھیں
کسی مصرعے، کسی تشبیہ پر یوں مسکراتی ہیں
مجھے لفظوں سے کرنیں پھوٹتی محسوس ہوتی ہیں
وہ پھر اس نظم کو اچھا سا اک عنوان دیتی ہے
اور اس کے آخری مصرعے کے نیچے
اک اداِ بےنیازی سے
وہ اپنا نام لکھتی ہے
میں کہتا ہوں
سنو
یہ نظم میری ہے
تو پھر تم نے کیوں اپنے نام سے منسوب کر لی ہے
میری ہی بات سن کر اس کی آنکھیں مسکراتی ہیں
وہ کہتی ہے
سنو
سادہ سا رشتہ ہے
کہ جیسے تم میرے ہو اس طرح یہ نظم میری ہے
عجب پاگل سی لڑکی ہے

کا کا سپاہی
12-26-2010, 11:09 AM
یہ نگاہ شرم جھکی جھکی، یہ جبینِ ناز دھواں دھواں
مرے بس کی اب نہیں داستاں، مرا کانپتا ہے رواں رواں

یہ تخیلات کی زندگی، یہ تصورات کی بندگی
فقط اک فریبِ خیال پرمری زندگی ہے رواں رواں

مرے دل پہ نقش ہے آج تک وہ باحتیاط نوازشیں
وہ غرورو ضبط عیاں عیاں، وہ خلوص و ربط نہاں نہاں

نہ سفر بشرطِ مآل ہےنہ طلب بقیدسوال ہے
فقط ایک سیری ذوق کو میں بھٹک رہا ہوں کہاں کہاں

ہو طلسم عالم رنگ و بو کہ حریم انجم و کہکشاں
مرا ساتھ دے گی نظر مری، وہ چھپیں گے جا کے کہاں کہاں

مری خلوتوں کی یہ جنتیں کئی بار سج کے اجڑ گئیں
مجھے بارہا یہ گماں ہوا کہ تم آرہے ہو کشاں کشاں

کا کا سپاہی
12-26-2010, 11:13 AM
مان کی شان میں لکھی گئی یہ مختصر سی نظم


تیری دُنیا وِچ خُدایا
سُکھ دی کوئی تھاں نئیں لبھدی
ہاڑ دی دُھپ وِچ سڑ سڑ جاندے
ٹھنڈی مِٹھی چھاں نئیں لبھدی
سب نُوں ہِک گل آکھے طاہر
ایہدے حکم نوں نہ اک توں دوجا کرو
جے ہو سکے تے رب توں بعد
بس ایہدی ہی پوجا کرو
اک واری جے ٹُر جاوے

فیر مُڑ کے
مِٹھڑی ماں نئیں لبھدی

صباحت
12-26-2010, 04:28 PM
اک واری جے ٹُر جاوے
فیر مُڑ کے
مِٹھڑی ماں نئیں لبھدی

.............آہ

کا کا سپاہی
12-26-2010, 04:33 PM
بہن جی ماں تو ماں ہے ناں ،

بےباک
12-27-2010, 03:26 PM
واہ جی واہ،
سچ میں شاندار اور اچھی شاعری کا آپ کو ذوق ہے ،
۔
آپ کی آمد سے ہمیں مخلتف شاعری پڑھنے کو نصیب ہو رہی ہے ،
اس بات پر آپ کا بہت بہت شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیری دُنیا وِچ خُدایا
سُکھ دی کوئی تھاں نئیں لبھدی
ہاڑ دی دُھپ وِچ سڑ سڑ جاندے
ٹھنڈی مِٹھی چھاں نئیں لبھدی

کا کا سپاہی
12-27-2010, 06:25 PM
پسند کرنے کا شکریہ بے با ک بھائی

کا کا سپاہی
12-28-2010, 09:47 PM
کسے کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
تمہارا یہ راتوں کو اٹھ اٹھھ کے رونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

جو جی میں آیا تو خوب کھیلا نظر سے اترا تو توڑ ڈالا
کسی کا دل بھی ہے کیا کھلونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

کہا جو میں نے ڈرو خدا سے لیکن خدائی کا ڈر نہیں ہے
تو ہنس کے بولے کہ چپ رہو نا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

سر بھنور ہی جو چھوڑ جاتے تو یہ بات تم پر نا آتی
کسی کو ساحل پہ لا ڈبونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

کا کا سپاہی
12-28-2010, 09:51 PM
پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ
سکوتِ مرگ طاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جاؤ خلاؤں میں
ہمی پر رات بھاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

ہمیں تو آج کی شب پو پھٹے تک جاگنا ہوگا
یہی قسمت ہماری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

تمہیں کیا! ہم اگر لُوٹے گئے راہِ محبت میں
یہ بازی ہم نے ہاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

کہے جاتے ہو رو رو کر ہمارا حال دنیا سے
یہ کیسی رازداری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

ہمیں بھی نیند آجائے گی، ہم بھی سو ہی جائیں گے
ابھی کچھ بے قراری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

گلاب خان
12-28-2010, 10:30 PM
واھھھھھھھھھھھھھھھ بھت اعلا بھت خوب جناب کیا بات ہے

تانیہ
12-28-2010, 11:46 PM
واہ...واہ

کا کا سپاہی
01-01-2011, 09:30 PM
پسند کرنے کا شکریہ

این اے ناصر
03-31-2012, 12:52 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ