PDA

View Full Version : عبدالرحمن سید کی اپنی شاعری،!!!!



عبدالرحمن سید
12-26-2010, 03:18 PM
بھول گئے ھم محنت، ان باغبانوں کی

آواز پر قرباں تھے، اپنے رہنماوں کی
صدائیں اب آتی ھیں، ان قربانیوں کی

آگ میں کوئی جلا، ملی کسے راحت
اشکبار ھیں آنکھیں، ان زندگیوں کی

محنت کسی نے کی، پھل کسی کو ملا
بھول گئے ھم محنت، ان باغبانوں کی

لہو دے کر یہ آزادی، ھمیں سونپی تھی
قیمت ھمیں دینا ھے، ان شہادتوں کی

جشن مناتے ھیں، انکے ارمان بھول کر
مستی میں ڈوب گئے، ان شہنایوں کی

کا کا سپاہی
12-26-2010, 04:15 PM
لہو دے کر یہ آزادی، ھمیں سونپی تھی
حساب ھمیں دینا ھے، ان شہادتوں کی

معافی چاہتا ہوں سید صاحب
اگر حساب کی جگہ قیمت لگا دیں تو شعر کا وزن بڑھ جائے گا

لہو دے کر یہ آزادی، ھمیں سونپی تھی
قیمت ھمیں دینا ھے، ان شہادتوں کی

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 06:10 PM
لہو دے کر یہ آزادی، ھمیں سونپی تھی
حساب ھمیں دینا ھے، ان شہادتوں کی

معافی چاہتا ہوں سید صاحب
اگر حساب کی جگہ قیمت لگا دیں تو شعر کا وزن بڑھ جائے گا

لہو دے کر یہ آزادی، ھمیں سونپی تھی
قیمت ھمیں دینا ھے، ان شہادتوں کی


بہت شکریہ کاکا سپاہی جی،!!!!
مجھے تو بہت ہی خوشی ہوئی کہ آپ نے اصلاح کی، امید ہے کہ آئیندہ بھی میری رہنمائی فرمایئں گے،!!!!

خوش رہیں،!!!

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 06:26 PM
نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

عقل کو اپنی کہاں بیچ آیا ھے
شجر کہاں سے اکھاڑ لایا ھے
سایہ دار پھل دار مہک دار تھا
کیا ملا تجھے، تو نے کیا پایا ھے

سوکھا مرجھا کر اب دیکھ تو لے

نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

حرکتوں پر اب کیوں شرمندہ ھے
آگیا اوقات پر اب مانگتا چندہ ھے
کیا فائدہ ھوا ھے اب پچھتانے سے
روتا کیونکر اب بگڑ گیا دھندہ ھے

یہاں چوٹ کھا کر اب دیکھ تو لے

نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

مہنگا بیچتا مال منافع لیا زیادہ
سلک ریشم کا کیا اوڑھے لبادہ
جل جائے گا تو خاک ھوجائے گا
طعیش کے رنگ لگے ھے شہزادہ

ضمیر کو جگا کر اب دیکھ تو لے

نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

کیا دھند ھر طرف چھائی ھے
نیچے دیکھ بہت بڑی کھائی ھے
تھوڑا سا بھی اگر تو بہکے گا
مچے ایسا شور، کیا دھائی ھے

اپنے آپ کو گرا کر اب دیکھ تو لے

نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 06:34 PM
پیار بھرے یہ موتی، لڑی میں سموئے ھوئے ھیں
بکھر نہ جائے دیکھو، دل سے پروئے ھوئے ھیں

چاھت کے پھول ھیں، مرجھانے نہ دینا کبھی ان کو
ھر پنکھڑی میں دیکھو، ھم سب کھوئے ھوئے ھیں

ھر لڑی کا ھر موتی، پیارمیں ڈوبا ایک پیغام ھے
جام محبت سے دیکھو، ھم اسے دھوئے ھوئے ھیں

ارمان دل کے گلشن کو، آنسوں سے جو سینچا ھے
تڑپتی آنکھوں سے دیکھو ھم جو روئے ھوئے ھیں
http://lh4.ggpht.com/_ZgfGAMGz67Y/R45mcjxvHkI/AAAAAAAAADg/Y0yH9T0uGI4/pink+rose.gif

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 06:45 PM
http://i53.tinypic.com/2870rwh.gif


اوڑھے چاندنی اونچے پہاڑ پر، کیا پگھلتی برف دیکھو
سمندر کنارے سیپی میں، کیا چمکتی صدف دیکھو

شمال سے جنوب تک، ایک ھی رنگ میں رنگے ھوئے
بہتے شور مچاتے خمس دریا، کیا پیاری ھدف دیکھو

ڈوبنے شمس کی پھیلی، شفق کی سنہری چادر
تھکا ھارا جیسے دھقان، پلٹے گھر کی طرف دیکھو


http://i346.photobucket.com/albums/p409/smilingeyescin/arrow.gifhttp://i346.photobucket.com/albums/p409/smilingeyescin/arrow.gif

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 07:01 PM
http://i131.photobucket.com/albums/p283/Badbeeper/prayinghandsblue.gif
دعاء کرو دل سے کبھی، ٹوٹے نہ کہیں یہ یارانہ
یاد رہے ھمیشہ کبھی، بگڑے نہ کہیں یہ افسانہ

سمیٹ سارے انکے دکھ، جو مل جائے غنیمت جان
پیار کی ہے دولت سوچ لے، ڈوبے نہ کہیں یہ خزانہ

بھنورے گھومے پھریں اُدھر، جل رھی شمع جدھر
خیال تو رکھنا اسکا شمع، جلے نہ کہیں یہ پروانہ

قسمت میں ہے جو لکھا، بدل نہیں سکتے کبھی
کوشش تمام کئےجا بس، ڈولے نہ کہیں یہ پیمانہ

دل میں انہیں بٹھالے اور ، گوشہ جگر میں جگہ دے
دیر نہ کرنا دیکھو اکیلا، رہ جائے نہ کہیں یہ آشیانہ

http://i23.photobucket.com/albums/b385/Orision/colorbar3wd.gif
http://i23.photobucket.com/albums/b385/Orision/colorbar3wd.gif

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 07:25 PM
http://i220.photobucket.com/albums/dd96/tariqdarr/flag_pakistan.gifhttp://i220.photobucket.com/albums/dd96/tariqdarr/flag_pakistan.gifhttp://i220.photobucket.com/albums/dd96/tariqdarr/flag_pakistan.gif
ہم ایک قوم ایک جان ہیں
دین اسلام کی شان ہیں
وطن ایک آزاد ہمارا دل ہے
پاکستان پر ہم قربان ہیں

دشمن کی نظر سے، وقت ہے اسے بچالو

دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

بھول ماضی کو کچھ تدبیر کر
حال پر نظر رکھ آزاد زنجیر کر
الجھا نہ جال کو وقت تھام لے
حوالے اب نہ اس کو تقدیر کر

قطرہ قطرہ بنے دریا، دل میں اسے بٹھالو

دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

بکھرو نہ خشک میدانوں میں
الجھو نہ سنگین چٹانوں میں
خوابوں سے جگا لو ضمیر کو
بھٹکو نہ جنگل بیابانوں میں

عہد و پیماں کے، اصولوں کو اپنالو

دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

ھم سچے ایک مسلمان ہیں
پھولوں کا ایک گلستان ہیں
کس دشمنی یر کیسا چلن
محبت اخوت کی پہچان ہیں

شکوے گلے بھلا کر، دل سے دل ملالو

دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو

http://t3.gstatic.com/images?q=tbn:chEn1ky-Sb1RxM:http://img809.imageshack.us/img809/6859/cjsw4qdic4.jpg&t=1

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 07:38 PM
دیکھتے ھی ارمان دل کے، مچل جانے کا سبب کیا ھے
آنکھوں کی ذرا جنبش سے، بہل جانےکا سبب کیا ھے




پیار میں نفرت ھے تو کبھی، غصہ میں ان کے پیار ھے
اظہار محبت میں دل کے، دھل جانے کا سبب کیا ھے


ابھی گزرے یہاں سے، جیسے ٹھنڈی ھوا کا جھونکا
سامنے سے گزر کر انکے، محل جانے کا سبب کیا ھے




پچھلے پل سے بدلے بدلے، دل کے سرکار نظر آتے ھیں
کیوں اتنی جلدی کیسے، بدل جانے کا سبب کیا ھے



ابھی تو اظہار کئے ھوئے، اک پل بھی بیتا نہیں ھے
زخمی کرکے پتھر سے، کچل جانے کا سبب کیا ھے



ھر ایک بات جاننے کا کیوں، تم بے سبب پوچھتے ھو
یہ در پردہ ھر وقت، ارمان دل جاننے کا سبب کیا ھے

عبدالرحمن سید
12-26-2010, 07:42 PM
ایک وقت تھا جو ساتھ ھمارے بھی چلتے تھے
کبھی ھمیں راستے بھر پکارے بھی چلتے تھے

سرسبز ھر طرف کھلا آسمان اور وہ سواری
بھول گئے جب ساتھ نظارے بھی چلتے تھے

اب وقت ھے ساتھ ھمارا کب سے چھوٹ گیا
یاد تو کرو کبھی ساتھ ستارے بھی چلتے تھے

کیا ستم ظریفی تھی، ھم سےکی بے وفائی
ساتھ کوئی اس پار دریا کنارے بھی چلتے تھے

اپنا ایک ارمان تھا گزرجائے جو زندگی ھے باقی
یادیں لئے خوابوں کے سہارے بھی چلتے تھے

کا کا سپاہی
12-26-2010, 10:10 PM
واہ واہ سید صاحب آپ تو کمال لکھتے ہیں

سقراط
12-26-2010, 11:01 PM
واہ واہ جناب زبر دست نائس بہت خوب عمدہ دل کو چھو دینے والی شاعری کرتے ہیں
http://urdustar.com/home/attachments/urdu-shayri-designs/50136d1238106461-chiragh-3-charaagh-jpg

عبدالرحمن سید
12-27-2010, 11:07 AM
واہ واہ سید صاحب آپ تو کمال لکھتے ہیں


خوش رہیں،!!!!!
کاکا سپاہی جی،!!!!

مگر آپ بلا جھجک میری اصلاح بھی کرتے جائے گا، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم خوش فہمی کا شکار ہوتے رہیں،!!!

بہت شکریہ،!!!!

عبدالرحمن سید
12-27-2010, 11:48 AM
واہ واہ جناب زبر دست نائس بہت خوب عمدہ دل کو چھو دینے والی شاعری کرتے ہیں
http://urdustar.com/home/attachments/urdu-shayri-designs/50136d1238106461-chiragh-3-charaagh-jpg


بہت خوب سقراط جی،!!!!!
آپ نے جو مجھ ناچیز کے بے ربط بے محل بے وزن اشعار کو جو زینت اور خوشنمائی بخشی ہے، جس کاکے کہ میں قابل نہیں ہوں، لیکن آپ کی اس ذرہ نوازی اور حوصلہ افزائی کے لئے میں بہت ہی زیادہ آپکا مشکور و ممنون ہوں،!!!!!
بہت شکریہ،!!!!
خوش رہیں،!!!


سب کو روشنی دکھانا ہمارا کام ہے
دل میں گر بیٹھ جائے، تمھارا نام ہے


دیکھ لے سمجھ لے ھاتھ میں تیرے
فتح و نصرت کا ایک سہارا جام ہے

بےباک
12-27-2010, 12:16 PM
سب کو روشنی دکھانا ہمارا کام ہے
دل میں گر بیٹھ جائے، تمھارا نام ہے


دیکھ لے سمجھ لے ھاتھ میں تیرے
فتح و نصرت کا ایک سہارا جام ہے

بہت ہی شاندار اور خؤب ، ماشاءاللہ
آپ کے آنے سے ہمارے فورم میں عجیب روشن منظر ہے کہ جو پہلے نہ تھا ،
،،،،،،،،،،،،،،،،،،
اللہ آپ کو صحت اور عزت اور کامیابی دے.آمین

عبدالرحمن سید
12-27-2010, 12:55 PM
میں بھی یہاں آگیا ہوں، اسی کو سوچ کر
یقین ہوجائے کہ زندہ ہوں خودی کو نوچ کر

گھاؤ ٹھیک ہونے پر، دل پھر سے تڑپتا ہے
مگر مزا مجھے ملتا ہے، زخم کو کھروچ کر

عبدالرحمن سید
12-27-2010, 12:59 PM
سب کو روشنی دکھانا ہمارا کام ہے
دل میں گر بیٹھ جائے، تمھارا نام ہے


دیکھ لے سمجھ لے ھاتھ میں تیرے
فتح و نصرت کا ایک سہارا جام ہے

بہت ہی شاندار اور خؤب ، ماشاءاللہ
آپ کے آنے سے ہمارے فورم میں عجیب روشن منظر ہے کہ جو پہلے نہ تھا ،
،،،،،،،،،،،،،،،،،،
اللہ آپ کو صحت اور عزت اور کامیابی دے.آمین

بہت شکریہ بے باک جی،!!!
آپ تو شرمندہ کررہے ہیں،!!!! میں اس قابل کہاں، یہ تو بس آپ کی ذرہ نوازی ہے، جو آپ سمجھتے ہیں،!!!!

ہم تو بس ہوا میں تیر چلانے والوں میں سے ہیں،!!!!!

خوش رہیں

کا کا سپاہی
12-27-2010, 06:41 PM
بہت ہی خؤب بھائی عبدالرحمن سید صاحب

عبدالرحمن سید
12-30-2010, 11:37 AM
بہت ہی خؤب بھائی عبدالرحمن سید صاحب



بہت شکریہ کاکا سپاہی جی،!!!!
خوش رہیں،!!!!!

علی عمران
12-31-2010, 07:40 PM
واہ بے حد اعلٰی........ تعریف کے لئے الفاظ کم ہیں مگر کم تعریف سے دل بھرتا نہیں........:heart:

خوش رہیں...............

محمدانوش
01-01-2011, 11:18 AM
بہت اعلی عبدالرحمن جی