PDA

View Full Version : Adobe ImageReady میں متحرک وچمکدارتحریر



مجیب منصور
12-26-2010, 10:51 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

یہ کام کرناہوگا Adobe ImageReady میں ،اگر آپ اردومیں لکھنا چاہتے ہیں توسب سے بہتر ورژن Adobe Photoshop 8.0 CS MEہے
لیکن اگر اردومیں کام نہیں کرنا تو فوٹوشاپ کا کوئی بھی ورژن انسٹال کرلیں
اب آتے ہیں اپنے کام کی طرف
سب سے پہلے Adobe ImageReady کھول کر نیوفائل کھولیں اور اس کی کوئی بھی سائزرکھیں پھرنیچے duplicates current frame پر کلک کرکےجتنے فریم بناناچاہتے ہیں بناڈالیں میں نے تو چاربنائے ہیں آپ بھی فی الحال چارہی بنائیں
درج ذیل تصویرنمبر1 سے خوب واضح ہے
http://img218.imageshack.us/img218/4188/55498577uu4.gif
نیچے کی تصویرنمبردومیں آپ کوایک سے چھ تک اعدادنظر آئیں گے،آپ کی سہولت کےلیے میں ان نمبروں کی ترتیب سے سمجھاؤں گا،خوب سمجھیے
(1)
ٹولز کی لائن میں سےTپر کلک کریں
(2)
ماؤزکے ذریعے سے کلک کرکے جولکھناچاہتے ہیں،لکھدیں
(3)
اسٹائل پرکلک کریں اب نیچے بہت سارے اسٹائل کئی کلرزمیں نظرآئیںگے
کسی بھی ایک پرکلک کرنے سے لکھاہواکام رنگین نظرآئےگا
(4)
اب فریم نمبر۲کو سلیکٹ کریں اوراسٹائل کے رنگوں میں سے کسی رنگ پرکلک کریں اسی طرح تیسرےاورچوتھے فریم پرکریں
(5)
یہاں کلک کرنے سے آپ کو اسٹائلزکی لائن نظر آئے گی جس میں بےشماراسٹائلزاورکلرموجودہ یں،نیچے کی طرف سے کسی پر بھی کلک کرنے سے اسٹائل تبدیل ہوجائے گا اور اس میں کئی کلر ہوں گے(لیکن فی الحال اسے مت چھیڑیں )
(6)اس میں مختلف رنگ دکھائے گئے ہیں
http://img6.imageshack.us/img6/217/34590329zh6.gif
اب آپ کو اس تحریرکو کچھ cropیعنی چھوٹاکرنے کی ضرورت پڑیگی ورنہ خوامخواہ زیادہ جگہ گھیریگی
چنانچہ تصویر میں نمبر1 marquee tool (m)پرکلک کریں اب نمبر2 میں جتنی مقدار کوکروب کرناہے اسے ماؤس سے گول دائرہ دیں
دیکھیے تصویر
http://img218.imageshack.us/img218/8012/49562720fk1.gif
اب نیچے animation پلیٹ میں(1)سب سے پہلے تمام فریم کوماؤس اورctrlکی مدد سے سلیکٹ کریں ،کیونکہ اس سے ہم چلنے کی رفتار کچھ سلو کرسکیں
پھر(2)رائیٹ کلک کرکے ۱ سیکنڈ یا2سیکنڈ یاجو آپ بہتر سمجھیں منتخب کریں
(3)پلے پرکلک کرکے رفتار بھی چیک کریں اورپلے جب چاہیں کرتے رہیں تاکہ آپ چیک کرسکیں کہ کہیں کوئی غلطی تو نہیں ہوئی

http://img218.imageshack.us/img218/5435/54443699vn4.gif
اب آخری مرحلہ ہے ۔۔۔اپنی پوری محنت کومحفوظ کرنا اور اس کے لیے جوطریقہ تصویر میں نظرآرہاہے اسی کے مطابق سیوکریں
http://img218.imageshack.us/img218/3249/20961147nf2.gif
لیجیے آپ کی زبردست محنت کام آگئی
نتیجہ دیکھ لیں۔۔۔اور ہاں کیسا رہایہ سبق؟ضروربتائیے گا
http://img220.imageshack.us/img220/4250/islamuc3.gif[]

گلاب خان
12-26-2010, 10:54 PM
واھھھھھھھھھھ کیا بات ہے جناب بھت اعلا

ہم تم
12-27-2010, 12:38 AM
واہ بہت خوب

مجیب منصور
12-28-2010, 10:07 PM
دونوں بھائیوں کا بہت شکریہ

سقراط
12-28-2010, 10:59 PM
بپت شکریہ بھائی میں ایسا ہی سافٹ وءیر ڈھونڈ رہا تھا کیا اس سے ہم تحریر کو متحرک کر سکتے ہیں آپ نے جو امیج بنائی وہ چمک رہی ہے ایسا ہو کہ چمک کے ساتھ الفاظ بھی متحرک ہوں ایسا کوئی سافٹ وئیر ہو تو وہ بھی ضرور شئیر کریں شکریہ

علی عمران
12-29-2010, 02:49 PM
جی سقراط بھائی........ ایسا ممکن ہے آپ تصاویر کو بھی متحرک کر سکتے ہیں....... الفاظ کو متحرک کر سکتے ہیں..... میں نے اس سلسلہ میں القلم پر ایک مضمون لکھا تھا....... مجیب بھائی نے تو پڑھا ہوا ہے میں مجیب بھائی سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس اس کی کوئی کاپی ہو تو یہاں لگا دیں...... ورنہ مجھے پھر سے القلم کی طرف متوجہ ہو کر اس کی کاربن کاپی ڈھونڈنا ہو گی............

مجیب منصور
12-30-2010, 11:41 PM
شکریہ علی عمران بھائی
یہ ہے آپ کا القلم والا لنک لیکن اس میں تصاویر غائب ہیں
متحرک تصویر (http://www.alqlm.org/forum/showthread.php?3174-%D8%A7%DB%8C%DA%88%D9%88%D8%A8-%D9%81%D9%88%D9%B9%D9%88-%D8%B4%D8%A7%D9%BE-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AC-%D8%B1%DB%8C%DA%88%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%85%D8%AA%D8%B2%D8%A7%D8%AC-%D8%B3%DB%92-%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D8%AD%D8%B1%DA%A9%D8%AA%D8%AF%DB%8C%D9%86%D8%A7)
اور یہ میرا تیار کردہ ٹیوٹوریل ہے
اس میں اور بھی کافی سارے ٹیوٹوریل ہیں
فوٹوشاپ کے بارے میں اہم ٹیوٹوریل (http://www.alqlm.org/forum/showthread.php?3339-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%DB%92-%D9%81%D9%88%D9%B9%D9%88%D8%B4%D8%A7%D9%BE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%88%D8%B1%D 8%AA%D8%B5%D9%88%DB%8C%D8%B1-%DA%88%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D9%86%D9%86%DA%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%8C%DA%BA)

وی جے
03-15-2011, 11:56 AM
بہت ہی نایس شیرنگ مجھے بہت شوق ہے ایڈوب سیکھنے کا امید ہے جلدی ہی آ جاے گا:-):-):-):-)