PDA

View Full Version : پہاڑ ہٹانے کا آغاز پتھر ہٹانے سے ہوتا ہے



گلاب خان
11-26-2010, 08:43 PM
زندگی میں کامیابی اور خوشحالی کا راز یہ ہے کہ زندگی کا کوئی ہدف ہو۔ ہدف سے خالی زندگی مقصدیت ،معنو یت ،جوش ، ولولہ اور امنگوں سے خالی ہوتی ہے۔ یہ ہدف ہے، جو بتا تا ہے کہ مستقبل میںآپ کیا بنیں گے!کسی شخص یا قوم کی خوشحالی اورکامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ اس نے اپنے لئے کیا ہدف طے کئے ہیں ۔ چھوٹا ہدف چھوٹی کامیابی بڑا ہدف بڑی کامیابی۔ آدمی کو چاہئے کہ وہ اپنے لئے بڑا ہدف طے کرے،تاکہ وہ بڑی کامیابی سے ہمکنار ہو سکے ،اور چھوٹی چھوٹی ناکامیوں کے ملال سے بچ سکے۔وہ چاند کو اپنی منزل بنائے کہ اگر وہ چاند تک پہنچنے میں ناکام رہا ، تب بھی وہ ستاروں تک پہنچنے میں ضرور کامیاب ہوجائےگا۔
ہدف طے کرنے کے بعد انسان کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔ وہ منصوبہ ہے۔ بغیر منصوبہ کے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔کسی ہدف کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس کوئی بہتر منصوبہ ہو۔بغیر بہتر منصوبہ کے کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا ،خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا۔
جولوگ بڑا ہدف رکھتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ چھوٹا قدم اٹھا ئیں اور نہایت استقلال کے ساتھ اپنے ہدف پر جمے رہیں ، کسی کی زندگی میں کامیابی کا اصل راز یہی ہے۔ یاد رکھئے کہ ”جن لوگوں نے پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہٹادیا ہے انھوں نے اس کام کا آغاز پتھر ہٹا کر کیا تھا“ ۔

تانیہ
12-15-2010, 09:48 PM
نائس شیئرنگ

بےباک
12-17-2010, 10:07 AM
بہت ہی سبق آموز ہے ،
...........
جولوگ بڑا ہدف رکھتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ چھوٹا قدم اٹھا ئیں اور نہایت استقلال کے ساتھ اپنے ہدف پر جمے رہیں ، کسی کی زندگی میں کامیابی کا اصل راز یہی ہے۔ یاد رکھئے کہ ”جن لوگوں نے پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہٹادیا ہے انھوں نے اس کام کا آغاز پتھر ہٹا کر کیا تھا“ ۔
............
شکریہ اور زبردست گلاب خان جی