PDA

View Full Version : خبرونظر



گلاب خان
11-26-2010, 09:12 PM
400 چینیوں کا قبول اسلام
جدہ۔ سعودی عرب کی حرم ریل پروجیکٹ کے لیے کام کرنے والے 400 سے زائد چینی کارکنوںنے اسلام کی حقانیت اورلوگوں کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر مکہ مکرمہ میں منعقد ایک تقریب کے دوران اسلام قبول کرلیا ،
چینی ریل کمپنی کے یہ اہل کار مکہ مکرمہ کوجدہ کے راستے مدینہ منورہ سے جوڑنے والی 650 کلومیڑلمبی ریل پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ ان کی کمپنی نے اربوںکی لاگت والی اس پروجیکٹ کا ٹھیکہ لیا ہے ۔ان مزدوروں کے درمیان چینی زبان میں اسلام سے متعلق کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس کے 26 گھنٹے کے اندر ہی یہ قبول اسلام ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں تارکین وطن کو رہنما ہدایات دینے اوران کی دیکھ ریکھ کے لیے کام کرنے والے ادارہ کی کوششوں سے یہ کام ہوا ہے ۔ مزید پروجیکٹ میں کام کرنے والے پانچ ہزار چینی باشندوں کو اسلام کی تعلیمات سے واقف کرایا جارہا ہے۔
سلطان برونائی مسلم دنیا کے سب سے طاقتور حکمرانوں میں شامل
برونای۔ برونای کے سلطان مسلم دنیا کی سب سے زیادہ پانچ سو بااثر شخصیتوں میںسے اولین پچاس طاقتور افراد میں سے ایک ہیں ۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مسلم دنیا کے اہم لیڈروں میں دوسرا مقام حاصل ہے ۔ 2002صفحات پر تیار کردہ کتاب کا عنوان ”دنیا میں 500 بااثر مسلمان“ ہے۔
1300 ضیوف خادم الحرمین میں
صدر امریکا کی دادی بھی
مکہ مکرمہ ۔ مختلف ممالک سے1300مشہور شخصیات اس سال خادم الحرمین شاہ عبداللہ کے مہمان کے طور پر حج ادا کئے ان مہمانوں کا تعلق مصر، آرمینیا، ہندوستان ، کرغزستان ، تاجکستان اور ترکی سے ہے ۔ ان مہمانوںمیں صدرامریکہ بارک حسین اوباما کی دادی۷۸سالہ سارہ اوباما نے بھی فریضہ حج ادا کیا ، وہ اپنے بھتیجے اورامریکی صدر کے چچازاد بھائی عمران کے ہمراہ تھیں۔باراک اوباماخود کو عیسائی مانتے ہیں ، اور ان کی دادی کے بھی عیسائی ہونے کا دعوی کیا جارہا تھا، لیکن انہوں نے حج کی سعادت حاصل کرتے ہوئے خود کو ایک مسلم ثابت کیاہے۔ واللہ اعلم۔
غزہ سرحد پر فولادی دیوار کی تعمیر
غزہ ۔ مصر نے غزہ پٹی کے ساتھ اپنی سرحد پر فولادی دیوار کھڑی کرنا شروع کردی ہے تاکہ اسمگلنگ کے واقعات کوروکا جاسکے ۔ یہ دیوار مکمل ہونے پر 10سے 11کیلومیٹر لمبی اور 18 میڑتک زیر زمین ہوگی ۔اس دیوار کی تکمیل کے لیے مصر کی مدد امریکی فوجی انجینئر کررہے ۔اس دیوار کی تکمیل 18 ماہ میں ہوگی
تبلیغ اسلام کا انوکھا اور نرالاانداز
روم :اٹلی کی راجدھانی روم میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والی تقریباً ۰۰۲ خواتین اس وقت حیرت زدہ رہ گئیں جب انہیں لذیذکھانوں اورکاک ٹیل کی بجائے تبلیغ اسلام کی دعوت دی گئی۔ان خواتین سے دوران گفتگو لیبیائی صدرمعمر قذافی نے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی، قذافی نے ان خواتین کے سامنے کھل کر اسلام کے فضائل بیان کئے اور انہیںبتایا کہ اسلام کے بعض ناقدین کے دلائل کے برعکس اسلام خواتین مخالف نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں قذافی نے کہا کہ خواتین کو وہی کام کرنا چایئے جس کی اجازت ان کی جسمانی صلاحیت دے قذافی نے کہا کہ مغربی ممالک میں خواتین کا استعمال خوبصورت سامان کی طرح کیا جاتاہے ۔جس کا جب دل چاہا بدل دیا اوریہ خواتین کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاءکو 50 یوروکے علاوہ قرآن کے نسخے تحفے کے طور پرپیش کیے گئے تھے۔
شہید حجاب مروا کوانصاف ملا
برلن۔ جرمنی کی ایک عدالت نے 31 سالہ مصری خاتون مروی شیربینی کوخنجر کے 18 وار کرکے جاں بحق کرنے کے جرم میں ایک جرمن شہری کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ روسی نژاد جرمن شہری ایکسل ڈبلیونے یکم جولائی کو مروی شیربینی کو عدالت کے کمرے میں خنجر سے وار کرکے جاں بحق اور اس کے شوہر کو شدید زخمی کردیاتھا ۔ اس خاتون نے حجاب اوڑھنے پر نسلی امتیاز کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف عدالت میں درخواست دی تھی اور اس سلسلے میں عدالت میںبیان دینے آئی تھی ۔ ڈرسڈن کی عدالت نے ایکسل کوعمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ وینز عدالت کے اس فیصلے پر جرم کی سنگین نوعیت کے سبب مجرم اپیل نہیں کرسکے گا۔ اور نہ ہی فوری رہائی مل سکے گی۔مصر نے جرمن عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ مصری خاتون کی شہادت پر دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا گیاتھا۔
نئے میناروں کی تعمیرات پرپابنبدی
جنیوا۔سوئز رلینڈ میںنئی مسجدوں کے میناروں کی تعمیر پر پابندی افسوس ناک ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس اس بات کاہے کہ سوئز لینڈ کی عوام کی اکثریت کاہے جس نے ایک ریفرنڈم کے ذریعہ اس کا مطالبہ کیاہے ۔ریفرنڈم میں ووٹ دینے والوں میں سے 5٬57فیصدووٹروں اور 26 میں سے 22اضلاع نے میناروں پرپاپندی کے حق میں ووٹ دیاہے ۔ اس فیصلے سے عالم اسلام میں ناراضگی کی لہر دوڑگئی ہے۔مصر کے مفتی شیخ علی جمعہ نے سوئز لینڈ میں نئے میناروں پر پابندی کے لیے ریفرنڈم کی مذمت کی ہے اورسے دنیا بھر کے مسلمانوں کی اہانت قرار دیا ہے ۔ اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اقدم سے مشتعل نہ ہوں۔مزید شیخ نے سوئز لینڈ کی چار لاکھ کثیرمسلم آبادی کی حوصلہ افزائی کی‘ جنہوں نے اس پابندی کا مقابلہ کرنے کے لیے مذاکرات اور قانونی طریقہ اختیا رکیاہے۔
سوئز ر لینڈمیں چار لاکھ مسلمان ہيں جبکہ میناروں کی تعداد صرف چار ہے ، سوسئزر لینڈ میں عیسائیت کے بعد اسلام سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔
براعظم یورپ میں اس وقت تین کروڑ 38 لاکھ مسلمانوں کا مسکن ہے ، ان ممالک میں بات ڈریس اور اسکارف سے شروع ہوکر اب میناروں تک پہونچی ہے۔ آئندہ دیکھئے بات کہاں تک پہونچتی ہے۔ ع آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
خادم الحرمین کو شاہ خالد ایوارڑ
ریاض ۔خادم الحرمین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو شاہ خالد ایوارڑایوارڈ براے قومی کارنامہ جات سے19 دسمبر کو نوازا گیا۔ ”شاہ خالد ایوارڈ “ان کے نام پر قائم کردہ فانڈیشن کی جانب سے دیا جاتاہے ۔ شاہ عبد اللہ کو یہ ایوارڈ ان کی خدمات خاص کر تعلیم کے شعبہ میں ان کی بے شمارکاوشوں کے لیے دیا گیا ۔
لاکھوں افراد کی زندگی میں اسلام کا کلیدی رول : امریکی قونصل
جدہ۔مسلم دنیا میں اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصہ گزارنے والے امریکی قونصل جنرل مارٹن کوئن نے ،دنیا کی ایک بلین سے زائد آبادی کے لیے اسلام کی اہمیت کو تسلیم کرلیاہے۔ وہ پہلی مرتبہ 35 سال قبل مشرق وسطی کو آئے اور کئی مسلم ممالک میں رہ چکے ہیں۔کوئن نے کہا : اسلام عوام کی زندگیوںمیں جوکلیدی رول ادا کرتاہے میں اس کی ستائش کرتاہوں۔ جب آپ قاہرہ کے وسط میں مقیم ہوں تو ہزاروں مساجد سے نماز کے لیے اذانیںسنیں گے اور عوام اس کا جواب دیں گے۔ یہ وہ چیز ہے جس سے اسلام کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔کوئن نے مسلمانوں اوراسلام کی جس انداز سے ستائش کی ہے اس کی بازگشت جون میں صدر اوباما کی اس تقریر میں سنی گئی تھی جوقاہرہ میں کی گئی تھی۔