PDA

View Full Version : لطائف کا مجموعہ



بےباک
01-16-2011, 01:13 AM
لطائف

٭٭٭
تین سردار کہیں جا رہے تھے۔ انہوں نے راستے میں ایک مرغا دیکھا۔ تینوں میں بحث شروع ہو گئی۔ ایک بولا ”یہ مرغا ہے“۔۔۔ دوسرا بولا ”یہ مرغی ہے“۔۔۔ تیسرا بولا ”ایسا کرتے ہیں اس کو پتھر مارتے ہیں۔ اگر بھاگا تو مرغا اگر بھاگی تو مرغی۔“

٭
ایک دفعہ تین کام چور بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے۔ کھانے میں نمک کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو پہلے بولے گا وہ نمک لے کر آئے گا۔ تینوں وہیں خاموش بیٹھے رہے اور انتظار کرتے رہے کہ کون پہلے بولے گا۔ اس طرح تین دن گزر گئے لیکن کوئی بھی نہ بولا اور نہ ہی کھانا کھایا۔ چوتھے دن تینوں بے ہوش ہو گئے۔ لوگوں نے سمجھا کہ شاید مر گئے ہیں تو انہوں نے تینوں کا جنازہ پڑھایا اور دفنانے کے لئے قبرستان لے گئے۔ جب پہلے کام چور کو قبر میں اُتارا گیا تو وہ بول پڑا ”اوے ! میں زندہ ہوں“۔۔۔ یہ سُنتے ہی باقی دونوں بول پڑے ”چل فیر نمک لے آ“۔
٭
٭
ایک پٹھان واپڈا کے دفتر فون کرکے کہتا ہے۔ ”بھائی زرا لائٹ بند کردیں“۔۔۔ واپڈا والے نے جواب دیا ”کیوں خیر ہے؟“۔۔۔پٹھان بولا ”وہ ذرا گالیاں نکالنے کو دل کرتا ہے۔“
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،


ایک فقیر شیخ صاحب سے بولا ”اللہ کے نام پر کچھ دے دو، مجھے بہت بھوک لگی ہے“۔۔۔ شیخ صاحب 100روپے کا نوٹ دکھاتے ہوئے بولے ”آپ کے پاس 50 روپے ہونگے؟“۔۔۔ فقیر بولا ”ہاں ہیں“۔۔۔ شیخ صاحب بولے ”تے ماماپہلے او تے خرچ کر لے۔۔۔“
.............................

ایک سردار اپنی شادی پر اُداس تھا۔ دوست نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ ۔۔۔سردار نے کہا ”میرے سسرال والوں نے کہا ہے کہ بارات میں تھوڑے بندے لے کر آنا“۔۔۔ دوست بولا ”تو اس میں پریشانی والی کیا بات ہے؟“۔۔۔ سردار نے جواب دیا ”پتہ نہیں میرا ابامینو لے کے جاندا وی اے کہ نئیں۔۔۔۔“

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایک آدمی نے سردار جی سے پوچھا ”تم اگلے جنم میں کیا بننا پسند کروگے؟“۔۔۔۔ سردار جی بولے ”کاکروچ“۔۔۔ آدمی بولا ”وہ کیوں؟“۔۔۔۔ تو سردار جی نے جواب دیا ”کیوں کہ میری بیوی صرف کاکروچ سے ہی ڈرتی ہے۔۔۔“
٭
......................
٭
ایک شخص کو راستے میں سے ایک ہزار کا نوٹ ملا جس پر لکھا تھا ”عید مبارک“۔۔۔۔ اُس نے اِدھر اُدھر دیکھا اور پھر نوٹ جیب میں ڈالتے ہوئے بولا ”خیر مبارک۔۔۔“
................................................
لڑکی ”آج میری برتھ ڈے ہے“۔۔۔ لڑکا ”تمہیں کیا چاہئے؟“۔۔۔۔لڑکی ”ایک رِنگ ہی کافی ہے“۔۔۔ لڑکا ”ایک کیا جانو! دو دونگا۔۔۔ ایک رِنگ تمہارے موبائل پر اور دوسری لینڈ لائن نمبر پر۔۔۔۔“
٭
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنگل کے جانوروں نے سوچا کہ ہم میں سے بھی کسی کو ڈاکٹر ہونا چاہئے۔ ۔۔مشورہ کرنے کے بعد ”بندر“ کو تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیج دیا ۔۔۔ جب وہ واپس آیا تو لومڑی بیمار ہو گئی۔ ۔۔بندر کو بلایا کہ علاج کرو۔۔۔ وہ آیا اور ایک درخت سے دوسرے درخت پر چڑھ گیا۔ ۔۔ تین چار چکر لگائے تب تک لومڑی مر گئی تھی۔۔۔ سب نے کہا کہ آپ کیسے ڈاکٹر ہیں مریضہ تو مر گئی ہے۔۔۔۔ بندر نے جواب دیا ”نس پج تے میں بڑی کیتی اے پر اللہ نوں ایہی منظور سی۔۔۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

ایک شخص روٹی کا ایک ٹکڑا خود اور ایک ٹکڑا مرغی کو کھلا رہا تھا۔۔۔ دوست نے پوچھا ”یہ کیا کر رہے ہو؟“۔۔۔ اُس شخص نے جواب دیا ”ہم خاندانی امیر لوگ ہیں۔ روز چکن کے ساتھ روٹی کھاتے ہیں۔۔۔“
٭٭٭
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
بشکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر: نجیم شاہ

بےباک
02-12-2011, 06:30 PM
ایک شخص نے کسی دوا ساز کمپنی کی طرف سے ایک اشتہار پڑھا کہ ا‏گر چا ہتے ہيں کہ کھا نا کھاتے وقت مکھیاں آ پ کی غذا پر نہ بیٹھیں. تو سو روپےفیس کمپنی کے اکاونٹ میں جمع کروا کے دوائی اور مشورہ حاصل کریں

اس شخص نے ایسا ہی کیا اور فیس جمع کرادی اور رسيد کمپنی کے مینیجر کو دکھائی۔ تو مينيجر نےاسےکھجور کے پتوں سےبنا ہوا ایک پنکھا دے کرکہا۔ ایک ہاتھہ سے کھائیں اور دوسرے ہاتھہ سےمکیھاں اڑاؤ ،

بےباک
02-12-2011, 06:31 PM
سکول ٹیچر:(تعلیمی رپورٹ لکھتے ہوئے بچے کے باپ سے )آپ کے بچے کے جسم سے بدبو آتی ہے دھیان رکھا کریں ۔

باپ: آپ کا کام بچوں کو پڑھانا ہے سونگھنا نہیں۔

راجہ صاحب
02-12-2011, 09:10 PM
”چل فیر نمک لے آ“


:D:D:D

تانیہ
02-12-2011, 10:29 PM
ہاہا زبردست بےباک جی ...ہاہا

بےباک
03-16-2011, 10:35 PM
:-)
ایک چرسی مزار پر گیا اور دعا مانگتے ہوئے کہنے لگا ”میرا بانڈ ہر صورت نکلنا چاہئے، چاہے جو بھی ہو“۔۔۔ جیسے ہی وہ دعا مانگ کر مزار سے باہر نکلا اُس کا پرائز بانڈ کسی نے جیب سے نکال لیا۔ ۔۔چرسی ویسے ہی واپس گیا اور کہنے لگا ”بابا جی! پہلے پوری گل سمجھ لیا کرو تے فیر ایکشن لیا کرو۔“

:langue::langue:

تانیہ
03-17-2011, 12:17 AM
ہاہا

وی جے
03-17-2011, 01:00 PM
ھھھھا بے باک انکل:-):-):-)

وی جے
03-17-2011, 01:02 PM
ایک سردار پی سی او گیا اور جاتے ہی دوکاندار کو زور سے تین تھپڑ مارے
بھلا کیوں ؟؟؟؟؟
کیونکہ وہاں لکھا تھا پی ٹی سی ایل نمبر ملانے سے پہلے تین لگایں:-):-):-)

بےباک
03-27-2011, 03:36 PM
عیدالاضحی کے موقع پر ایک شخص نے ایک دینی مدرسے کے بزرگ (مہتمم صاحب) سے فون پر کہا: ”برائے مہربانی کوئی بندہ بھیج کر چرم قربانی اٹھوا لیجئے۔“
مہتمم: ”تھوڑی دیر کے لئے آپ ہی بندے بن جایئے اور کھال خود ہی مدرسہ پہنچا دیجئے۔“
:-):-):-):-):-)

بےباک
03-27-2011, 03:37 PM
ایک دولت مند نے اپنی قیمتی بندوق فخر کے انداز میں اپنے ملازم کو دکھائی اور پوچھا:
”تمہارے خیال میں اس کی کیا قیمت ہوگی“
ملازم نے اس کو غور سے دیکھا اور بولا-
”اس میں لگی لکڑی کی تو مشکل ہی کوئی قیمت لگے‘ البتہ اس میں جو لوہا لگا ہوا ہے‘ اس کے چار پیسے مل جائیں گے“
:-):-):-):-):-):-):-):-)

بلال جٹ
04-20-2011, 01:16 PM
ھھھھھھھھ ھھھھھھھھھھھھھھھھھ انکل جی
:-):-):-):-):-):-)

بلال جٹ
04-20-2011, 01:24 PM
اپنی اپنی اوقات
ایک ایکٹر کے ساتھ ایک فلم میں ایک بندر بھی کام کررہا تھا. بندر کو ایکٹر کے ساتھ اتنا لگاؤ ہو گیاکہ وہ ہر وقت اس کے ساتھ رہنے لگا. فلم کی شوٹنگ مکمل ھو گئی تو ایکٹر کو خیال آیا کہ اس سے دور رہ کر وہ بہت اداس رہے گا. چنانچہ اس نے بندر کو خریدنےکا فیصلہ کر لیا. بندر کے مالک کے سامنے جب اس نے یہ تجویر رکھی تو بندر کے مالک نے پوچھا؟
آپ کی سالانہ آمدنی کتنی ہے؟
ایکٹر نے جواب دیا . پندرہ لاکھ روپے مگر آپ کیوں پوچھ رہے ہیںِ
بندر کا مالک بولا.ََ اس لئے کہ بندر آپ کو پسند کرتا ہےَ کیونکہ بندر کی سالانہ آمدنی تیس لاکھ روپے ہے. اس لیے وہ آپ کو خریدنا پسندکرےگا.
:-):-):-):-):-):-):-):-):-):-)

بےباک
04-20-2011, 08:44 PM
بہت خوب بلال ، خوب ھنسی والا لطیفہ لکھا، بہت ہی شاندار

نورمحمد
04-21-2011, 03:01 PM
:-):-):-):D:D

نورمحمد
04-21-2011, 03:03 PM
بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟
شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی
بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مرنے کے بعد میری یاد میں تاج محل بنواؤ گے۔
شوہر: میری جان میں نے تو پلاٹ خرید بھی لیا ہے۔ اب تمہاری طرف سے ہی دیر ہے۔

حسن قادری
07-23-2011, 12:20 PM
میرا چھوٹا بیٹا احمد کھنے لگا پاپا مجھے پستول لے دیں مین نے کہا بیٹا کیا کرنا ھے میں امریکہ کو گولی مار دوں گا میں نے 20 روپے گا ایک پلاسٹک کا پستول لے دیا جسمیں چھوٹے گول گول پلاسٹک کے دانے ڈالے جاتے ھیں مجھے وہ دانے دیکر کہنے لگا اب انھیں ڈالدیں میں نے ڈالدے تو پستول میری طرف کر کے کہنے لگا پاپا آئی گولی میں نے کہا یہ کیا کررھے میں امریکہ نھیں ھوں بڑی معصومیت سے جواب دیا دشمن کو مارنےسے پہلے نشانہ تو پکا کر لوں شکر خدا کا وہ پستول نقلی تھا وگرنہ ابا گیا تھا

سقراط
07-24-2011, 03:11 PM
ھاھاھا ابا گیا تھا بچت ہوگئی قادری صاحب