PDA

View Full Version : تم کو ہم دل میں بسا لیں گے تم آؤ تو سہی



گلاب خان
01-21-2011, 04:58 PM
تم کو ہم دل میں بسا لیں گے تم آؤ تو سہی
ساری دنیا سے چھپا لیں گے تم آؤ تو سہی

ایک وعدہ کرو اب ہم سے نہ بچھڑو گے کبھی
ناز ہم سارے ہی اٹھا لیں گے تم آؤ تو سہی

یوں تو جس سمت نظر اٹھی ہے تاریکی ہے
پیار کے دیپ جلائیں گے تم آؤ تو سہی

اختلافات بھی مٹ جائیں گے رفتہ رفتہ
جس طرح ہو گا نبھا لیں گے تم آؤ تو سہی

دل کی ویرانی سے گھبرا کے نہ منہ کو موڑو
بزم یہ پھر سے سجا لیں گے تم آؤ تو سہی

راہ تاریک ہے اور دور ہے منزل لیکن
درد کی شمع جلائیں گے تم آؤ تو سہی

این اے ناصر
03-31-2012, 01:19 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ