PDA

View Full Version : وہ دل ھی کیا جو ترے ملنے کی دعا نہ کرے



گلاب خان
01-21-2011, 05:28 PM
وہ دل ھی کیا جو ترے ملنے کی دعا نہ کرے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رھوں خدا نہ کرے

رھے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے

یہ ٹھیک ھے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی سے کسی کو مگر جدا نہ کرے

سنا ھے اس کو محبت دعائیں دیتی ھے
جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے

زمانہ دیکھ چکا ھے پرکھ چکا ھے اسے
قتیل جان سے جائے پر التجا نہ کرے

گلاب خان
01-21-2011, 05:29 PM
[color=#006400]ھاتھ دیا اس نے جب مرے ھاتھ میں
میں تو ولی بن گیا اک رات میں

عشق کرو گے تو کماؤ گے نام
تہمتیں بٹتی نہیں خیرات میں

شام کی گلرنگ ھوا کیا چلی
درد مہکنے لگا جذبات میں

ھاتھ میں کاغذ کی لیے چھتریاں
گھر سے نہ نکلا کرو برسات میں

ربط بڑھایا نہ قتیل اس لیے
فرق تھا دونوں کے خیالات میں

تانیہ
01-22-2011, 12:03 AM
واہ....واہ

آزاد خان
01-22-2011, 07:18 PM
سنا ھے محبت دعایں دیتی ھے ::::::::::::::::::::::::::::خدا ناکرے
بہت اچھا لگا دعا گو!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

این اے ناصر
03-31-2012, 01:21 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ

سیما
05-03-2012, 04:35 AM
وہ دل ھی کیا جو ترے ملنے کی دعا نہ کرے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رھوں خدا نہ کرے

رھے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے

یہ ٹھیک ھے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی سے کسی کو مگر جدا نہ کرے

سنا ھے اس کو محبت دعائیں دیتی ھے
جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے

زمانہ دیکھ چکا ھے پرکھ چکا ھے اسے
قتیل جان سے جائے پر التجا نہ کرے


زبردست کیا لکھا ہے
شکریہ

نگار
08-18-2012, 12:43 AM
رھے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے

واہ بہت ہی لاجواب اور بے مثال ۔
بہت بہت شکریہ خوبصورت شاعری ارسال کرنے پر