PDA

View Full Version : پھولوں سے دامن کو بھرنے آے ہو



عبادت
01-23-2011, 12:34 AM
http://img502.imageshack.us/img502/4751/29287918.gif
پھولوں سے دامن کو بھرنے آے ہو


پھولوں سے دامن کو بھرنے آے ہو
آنچل میرا گھونگھٹ کرنے آے ہو

تم سے رابط بہت ہی گہرا لگتا ہے
خواب ہو پلکوں بیچ اترنے آے ہو

بانٹ کر چاہت اور وفائیں لوگوں میں
مجھ پر بس الزام ہی دھرنے آے ہو

کٹ نہ جاے جیون آنے جانے میں
کہہ دو اب کی بار ٹھہرنے آے ہو

پیار، وفا کے سارے وعدے بھول گے
لگتا ہے اس بار مکرنے آے ہو


http://img526.imageshack.us/img526/7001/322rp.gif

لاجواب
01-23-2011, 03:20 AM
واہ جی خوب

بےباک
01-23-2011, 05:27 AM
پھولوں سے دامن کو بھرنے آئے ہو
آنچل میرا گھونگھٹ کرنے آئے ہو

تم سے رابط بہت ہی گہرا لگتا ہے
خواب ہو پلکوں بیچ اترنے آئے ہو

بہت ہی خوب عبادت بھائی ،زبردست

این اے ناصر
03-31-2012, 01:21 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ