PDA

View Full Version : شاعری



گلاب خان
11-27-2010, 08:18 AM
جب تیرا حکم ملا ترک محبّت کر دی
دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کے قیامت کردی

تجھسے کس طرح میں اظہار تمنّا کرتا
لفظ سجھا تو معنی نے بغاوت کردی

میں تو سمجھا تھا کی لوٹ آتے ہیں جانے والے
تونے جاکر تو جدائی میری قسمت کردی

مجھکو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تیری الفت نے محبّت میری عادت کردی

پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھسے تیرے کوچے کا پتہ
تیری حالت نے کیسی تیری صورت کردی