PDA

View Full Version : تمہاری آنکھ کا احوال



اذان
01-26-2011, 05:34 AM
http://i56.tinypic.com/xn4tfm.gif
چمن میں جب بھی صباکو گلاب پوچھتے ہیں
تمہاری آنکھ کا احوال ، خواب پوچھتے ہیں

کہاں کہاں ہوئے روشن ہمارے بعد چراغ
ستارے دیدہء تر سے حساب پوچھتے ہیں

وہ تشنہ لب بھی عجیب ہیں جو موجِ صحرا سے
سراغ حبس ، مزاجِ سراب پوچھتے ہیں

کہا ں بسی ہیں وہ یادیں ، اُجاڑنا ہے جنہیں ؟
دلوں کی بانجھ میں سے عذاب پوچھتے ہیں

برس پڑیں تری آنکھیں تو پھر یہ بھید کھلا
سوال خود سے بھی اپنا جواب پوچھتے ہیں

ہوا کی ہمسفری سے اب اور کیا حاصل؟
بس اپنے شہر کو خانہ خراب پوچھتے ہیں

جو بے نیاز ہیں خود اپنے حسن سے فیصل
کہاں وہ مجھ سے مرا انتخاب پوچھتے ہیں
http://i52.tinypic.com/2r23n8p.gif

بےباک
01-26-2011, 09:39 AM
چمن میں جب بھی صبا کو گلاب پوچھتے ہیں
تمہاری آنکھ کا احوال ، خواب پوچھتے ہیں

بہت ہی خوب جناب ،
امین فیصل صاحب آپ نے بہت اچھے طریقہ سے سجایا دل کو بہت ہی بھلا لگا ،

تانیہ
04-17-2011, 03:28 PM
زبردست امین فیصل جی....... بہت خوب ...تھینکس

این اے ناصر
04-17-2011, 11:07 PM
واہ واہ.................. بہت ہی اچھی شاعری ہے.

نورمحمد
04-18-2011, 04:48 PM
برس پڑیں تری آنکھیں تو پھر یہ بھید کھلا
سوال خود سے بھی اپنا جواب پوچھتے ہیں

بہت خوب