PDA

View Full Version : ویلنٹائن ڈے کی حقیقت



Hina4islam
01-30-2011, 12:32 AM
جوانی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے کہ جس کا احساس ہمیں بڑھاپے کی عُمر میں جا کر ہوتا ہے
مگر افسوس کہ ہمارے بہت سےنادان مسلمان بہن بھائی اس جوانی کوگُل چھڑےاُڑانے، موج مستی اور دیگر خُرافات میں صرف کرتے ہیں ایسی بے شمار خُرافات ہیں جو اس نعمت کو نقصان پہنچاتی ہیں جن میں سے ایک ویلنٹائن ڈے ہے اس کتاب میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے اس بے ہودہ رسم کے نقصانات اور ویلنٹائن ڈے کی حقیقت
http://sirat-e-mustaqeem.com/valentine_daypic/001.jpg
click here to Read (http://sirat-e-mustaqeem.com/valentine_day.php)

گلاب خان
01-30-2011, 03:10 PM
بھت خوب جناب سچ ہے ہم مسلمانو نے ہندو اور اینگریزو کی رسومات پکڑی ہوی ہیں اور ان پر عمل کر نا فخر محسوس کرتے ہیں اور جسکا نام لیتے ہیں پیارے نبی ص کا ان کی باتو پر عمل کرنے مے شرم محسوس کرتے ہیں نام ہے مسلمان دل ہندو اور اانگریز ہے اللہ ہم سب کو بےھودا رسمو رواج سے بچاے آمین

علی عمران
01-30-2011, 06:25 PM
بہت خوب حنا.............

تانیہ
01-30-2011, 09:49 PM
بہت خوب ....

بےباک
01-31-2011, 07:00 PM
اس موضوع پر آپ نے جو کتاب پیش کی ، واقعی زبردست معلوماتی ہے ،
آپ کی اس کتاب کو میں نے تفصیل سے پڑھا ، اور مجھے کافی نئی معلومات ملیں ، جو اس سے پہلے مجھ تک نہیں پہنچی تھیں ،

آپ کا زبردست شکریہ ، ایسی شیرنگ آپ جاری رکھیے ،

سرحدی
02-01-2011, 09:32 AM
انسان کی کامیابی کا راز اس میں مضمر ہے کہ انسان اپنی اصل کو یاد رکھے۔ یہ حد درجہ کی بے رخی اور غداری کہلاتی ہے کہ انسان کلمہ تو اس رب کریم کا پڑھے جو کل جہاں کا خالق و مالک ہے لیکن رسم و رواج، طور طریقے اس کے دشمنوں کے اپنائے۔۔ دوسرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری سوچ و فکر دنیا کی رنگینی میں اس قدر پھنس چکی ہے کہ سیدھی راہ نظر آنا مشکل ہوگیا ہے۔۔۔ عشق رسول کا دعویٰ اور غیروں کے طور طریقے اپناکر پتہ نہیں ہم کیا ثبوت دینا چاہتے ہیں۔۔ دنیا ہنستی ہے ہم پر ، خود اپنے ہی کردار سے ہم نے اپنا آپ اور اپنے دین کو بدنام کردیا ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دینِ اسلام کی شکل میں ایک بہترین ضابطہ حیات عطا فرمایا ہے (فللّٰہ الحمد)۔۔ اب جو اس دین کو اپنے سینے سے لگاکر اپنے شب و روز اس کے مطابق کرنے کی کوشش کرے گا اللہ رب العزت اس کو عزت دیں گے۔۔ لیکن!! اس دین سے ہٹ کر اگر کوئی یہ کہے کہ میں عزت کی بلندیوں پر پہنچ جاؤں گا تو یہ خام خیالی اسے قبر کے اندھیروں تک پہنچا دے گی لیکن اس کی یہ خواہش ادھوری ہی رہ جائے گی۔۔ اللہ تعالی ہمیں دین اسلام کی سربلندی ، اپنی رضا اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔ آمین۔
جزاکِ اللہ، بہت خوشی ہوئی ایسا مضمون دیکھ کر