PDA

View Full Version : جو آنسو نا چھلکے آنکھوں سے اُس اشک کی قیمت



گلاب خان
02-09-2011, 02:17 AM
http://img690.imageshack.us/img690/3743/6551717861188015.gif گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہے
جینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہے

اے واعظءناداں کرتا ہے تو ایک قیامت کا چرچا
یہاں روز نگاہیں ملتی ہیں ، یہاں روز قیامت ہوتی ہے

وہ پرسشءغم کو آئے ہیں کچھ کہہ نہ سکوں چپ رہ نہ سکوں
خاموش رہوں تو مشکل ہے ،کچھ کہہ دوں تو شکایت ہوتی ہے

کرنا ہی پڑے گا ضبطءغم پینےہی پڑیں گے یہ آنسو
فریاد و فغاں سے اے ناداں توہین ء محبت ہوتی ہے

جو آکے رکے دامن پہ صبا وہ اشک نہیں ہیں پانی ہے
جو آنسو نا چھلکے آنکھوں سے اُس اشک کی قیمت ہوتی ہے

گلاب خان
02-09-2011, 02:25 AM
http://img684.imageshack.us/img684/3576/rose08u.gif کاش دل کی آواز میں اتنا اثر ہوجائے
ہم یاد کریں اور ان کو خبر ہو جائے

این اے ناصر
03-31-2012, 12:58 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ