PDA

View Full Version : مشروبات



تانیہ
02-12-2011, 09:21 PM
فروٹ جوس گولگ


:اشیاء

سیب کا رس .........دو کپ
انگور کا رس............ایک کپ
انناس کا رس..............ایک کپ
چینی.................چار کهانے کے چمچ
کینو......................دو،بیج نکال کر گوده الگ کر لیں
کشمش.....................۱\۳ کپ
دار چینی.................ایک ٹکڑا
بادام...................۱\۳ کپ،گرم پانی میں بهگو کر هوائیاں کاٹ لیں

:ترکیب

ایک پتیلے میں سیب،انگور،انناس کا رس،دار چینی،چینی اور کینو ملا کر اچهی طرح جوش دے کر اتار لیں_گلاس میں کشمش اور بادام ڈالیں اور رس کو چهان کر گلاس میں دال کر اس پر آئس کیوب ڈالیں اور ٹهنڈه ٹهنڈه سرو کریں

تانیہ
02-12-2011, 09:22 PM
پائن ایپل ڈرنک
اجزاء:
پائن ایپل ایک ڑبہ
پائن ایپل سیرپ ایک کپ
کوکو نٹ آئس کریم دو کپ
دودھ ایک کپ
چینی دو چمچ

ترکیب:
گرینڈر میں پائن ایپل اور پائن ایپل سیرپ ڈال کر گرینڈ کر لیں۔ پھر اس میں آئس کریم اور چینی ڈال دیں اور گرینڑ کر لین۔ پھر اس میں دودھ ڈال کر گرینڈ کر لیں۔ پائن ایپل ڈرنک تیار ھے۔

تانیہ
02-12-2011, 09:23 PM
فالسے کا شربت

اجزاء
فالسے: ایک کلو

چینی : ڈیرھ کلو

عرق گلاب: آدھاکلو

کھانے والا میٹھا جامنی رنگ : ایک چٹکی برابر ۔

ترکیب :
فالسے اچھے عمدہ لے کر انہیں پیس لیں ۔ اور پھر کسی باریک کپڑے میں ڈال کر چھان لیں ۔ فالسے کا عرق علیحدہ رکھ لیں اب چینی کو عرق گلاب میں*ڈال کر پکائیں اور ایک دو جوش آنے کے بعد فالسے کا عرق اس میں دال دیں اور پکنے دیں ۔ جیسے جیسے اس میں میل آتا جائے ، چمچے سے اتارتے جائیں ۔ جب میل ختم ہو جائے تو اس میں رنگ پانی میں*گول کر ڈال دیں*اور ایک سو جوش آنے پر اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں کو خشک کر کے اُن میںبھر لیں ۔ لیجیے فالسے کا شربت تیار ہے

تانیہ
02-12-2011, 09:24 PM
انار کا شربت

اجزا
پانی: آدھا کلو
انار کا رس: آدھا کلو
چینی ڈیڑھ کلو

پانی میں چینی کو پندرہ منٹ تک پکائیں۔ آنچ ہلکی رکھیں اس کے بعد انار کا رس ملایں اور پندرہ منٹ تک مزید پکائیں جب تار بندھ جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں بھرلیں

تانیہ
02-12-2011, 09:25 PM
فروٹ پنچ

اجزاء ::

اورنج جوس :: تین کپ
لیمن جوس ::آدھاکپ
گاجرکاجوس::ایک کپ
پائن ایپل جوس ::تین کپ
آئسکریم سوڈا ::حسب ضرورت
برف باریک چوراکیاہوا ::حسب ضرورت

پودینہ کےچندپتے :: اوپرسجانےکےلیے

ترکیب ::

ایک پیالہ لیں اس میں یہ سارےجوسز ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب آئس کریم سوڈا اوربرف بھی ڈال دیں اورمکس کرلیں ِ
ایک خوبصورت ساچھوٹاساگلاس لیں اس میں فروٹ پنچ ڈال دیں اورپودینےکےپتے سےسجاکرپیش کریں

تانیہ
02-12-2011, 09:25 PM
شہداوردہی کی لسی

اشیاء ::

دہی :: ایک کلو
سفیدزیرہ بھناہوا ::آدھاکھانےکاچمچ
شہد :: چارکھانےکےچمچ
کالی مرچ ::ایک چائےکاچمچ (پسی ہوئی)
نمک :: حسب ذائقہ
دودھ ::آدھالیٹر

ترکیب::

سب چیزیں ایک ساتھ بلینڈرمیں ڈال کرپھینٹ لیں ِ
جب پیش کرناہوتوگلاس میں برف کےکیوبز ڈال دیں پھرلسی فوراٌ پیش کریں

تانیہ
02-12-2011, 09:26 PM
سوجی دودھ

اجزاء ::

سوجی :: ایک کھانےکاچمچہ
گھی(اصلی)::ایک کھانےکاچمچہ
چینی :: ڈیڑھ کھانےکےچمچ
دودھ :: اڑھائی کپ
چھوٹی الائچی::ایک (پیس لیں)
بادام :: چاریاپانچ (چھلکااتارکرپیس لیں )

ترکیب::

ایک دیگچی میں گھی گرم کریں ِاس میں سوجی ڈال کرہلکی آنچ پرچلاتےرہیں ِحتی کہ اس کی رنگت گلابی ہوجائے اب اس میں دودھ‘چینی ‘چھوٹی الائچی اوربادام ڈال دیں اورابال آنےدیں ِگلاس میں انڈیل کرگرماگرم سروکریں ِ

نوٹ ::::یہ مشروب کھانسی اورخشک کھانسی روکنے میں مدددیتاہے

تانیہ
02-12-2011, 09:28 PM
چائے بنانے کا آسان طریقہ۔۔

ٹی بیگ۔۔۔۔۔۔۔۔1
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 کپ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت

پانی کو الیکٹرک کیٹل میں بوائل کریں۔۔کیٹل نہ ہو تو چولھے پر بوائل کر لیں۔۔ پھر کپ میں ٹی بیگ ڈالیں اور گرم گرم پانی شامل کریں۔ اور چینی ڈال کر پی لیں۔:):):):):):):)

این اے ناصر
03-19-2011, 11:21 PM
بہت ہی اچھے مشروب ہیں.تانیہ اگراب پینے کودل تو....................ویسے ٹی والی ٹپ بہت اچھی ہے.ہم پردیسی ایسی ہی چائے پیتے ہیں.

وی جے
03-20-2011, 02:23 PM
اتنے اچھے مشروب پورا سال پیے جا سکتے ہیں :-):-)

نورمحمد
03-21-2011, 12:33 PM
:heart::heart::-):-)

بےباک
03-26-2011, 02:11 PM
ہاہاہا ،
مجھے بنے بنائے ملتے ہیں ،اس لیے سیکھ نہیں سکتا ،
البتہ آنے والوں کے لیے یہ کلکشن زبردست ہے، ہم تو جانے والوں میں سے ھیں ،،ھھھھھھھھھھھھھھھھھا
..شکریہ تانیہ جی ، نائس شیئرنگ ،
تھینکس اگین :-):-)

شاہنواز
03-25-2012, 02:05 AM
کشمیری چائے جس سے کہ اس کا رنگ گلابی نکلے میں نے بڑی کوشش کی لیکن اس کا رنگ گلابی نہیں ہوتا گلابی رنگ کیسے آتا ہے مہربانی رہنمائی کریں

شاہنواز
03-25-2012, 07:50 PM
بھئی اگر یہ موضوع شروع کیا ہے تو جواب بھی تو دیں یا خاموشی کا روزہ رکھ چھوڑا ہے

سیما
03-25-2012, 09:29 PM
بہت اچھے ترکیب ہے ۔ شکریہ تانیہ سسٹر

شاہنواز
03-30-2012, 11:02 PM
کشمیری چائے کی ترکیب بتادیں کہ اس کا گلابی رنگ کیسے نکلے گا

مدنی
03-30-2012, 11:41 PM
ماشاءاللہ اچھی معلومات ہے ۔
ان ساری چیزوں کو پڑھ کر فی الحال تو میرے منہ میں پانی آرہاہے

این اے ناصر
04-01-2012, 02:49 PM
شئیرنگ کاشکریہ۔

شاہنواز
04-01-2012, 02:59 PM
کشمیری چائے کی ترکیب جی

شاہنواز
02-26-2014, 04:03 PM
میں نے اس میں کشمیری چاجے کی ترکیب معلوم کی ہے برائے مہربانی مجھے کشمری گلابی چائے کی کوئی ترکیب بتادے کہ کشمیری چائے میں گلابی رنگ کیسے آتا ہے کافی عرصہ قبل بھی میں نے یہ سوال پوچھا تھا آج بھی پوچھ رہا ہوں لیکن مجھے اس وال کا جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے /

تانیہ
02-28-2014, 12:17 AM
میں نے اس میں کشمیری چاجے کی ترکیب معلوم کی ہے برائے مہربانی مجھے کشمری گلابی چائے کی کوئی ترکیب بتادے کہ کشمیری چائے میں گلابی رنگ کیسے آتا ہے کافی عرصہ قبل بھی میں نے یہ سوال پوچھا تھا آج بھی پوچھ رہا ہوں لیکن مجھے اس وال کا جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے /
شاہنواز جی کشمیری چائے بنانے کا طریقہ پہلے بتاتی ہوں جو کہ ہمارے ہاں سردیوں میں ہفتے میں دو تین بار تو ضرور بنتی ہاں ایسا ہے کہ اسکے لیے کافی وقت چاہیئے ہوتا مطلب کافی وقت لگتا اسکو بنانے میں
اجزاء::
سبز چائے کی پتی۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
لونگ۔۔۔چار عدد
دار چینی۔۔۔ایک ٹکڑا بڑا
بادیان کا پھول۔۔۔۔ایک عدد
نمک۔۔۔ایک چٹکی
چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔چار یا پانچ عدد
شکر۔۔۔حسب ذائقہ
دودھ۔۔۔ایک کلو
پانی۔۔۔۔چار کپ
بادام، پستہ حسب ذائقہ

ترکیب:
ایک بڑے ساس پین میں چار کپ پانی ڈالیں اب اس میں سبز چائے دار چینی بادیان کے پھول لونگ الائچی اور نمک ڈال کر ابالیں جب پانی ابلنے لگے اور ابلنے کے بعد آدھا رہ جائے تو اس میں مزید پانی ڈال کر اسکو اچھی طرح پھینٹ لیں کہ چائے کا رنگ تیز نظر آنے لگےاور پھر اسکو ہلکی آنچ پہ مزید پکنے کے لیے رکھ دیں اور پانی جب کچھ خشک ہو جائے چائے کا رنگ حسب منشا ہو جائے تو پھر اس میں دودھ اور حسب ذائقہ چینی شامل کر کے چائے بنا لیں اور ساتھ ہی پستہ بادام بھی شامل کر لیں ۔۔۔مزیدار سی چائے تیار ہے
http://pak.net/attachments/%DA%AF%D9%BE-%D8%B4%D9%BE/50215d1330867678t-pink-tea-1.jpg
اب اپکا سوال کہ رنگ گلابی کیسے ائے تو میرا تجربہ ہے کہ چائے کو جتنا زیادہ ہلکی آنچ پہ زیادہ وقت لگا کے پکائیں گے اور پھینٹیں گے اتنا ہی اچھا گلابی رنگ آئے گا ۔۔۔مزید یہ کہ کچھ لوگ سوڈا بھی استعمال کرتے رنگ کے لیے لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا سب اجزاء یہی استعمال کر کے ہمارے ہاں اکثر کشمیری چائے بنتی ہے دیکھنے میں*بھی اچھی لگتی ہےاور سب پسند کرتے و شوق سے پیتے ہیں

شاہنواز
02-28-2014, 03:13 PM
شاہنواز جی کشمیری چائے بنانے کا طریقہ پہلے بتاتی ہوں جو کہ ہمارے ہاں سردیوں میں ہفتے میں دو تین بار تو ضرور بنتی ہاں ایسا ہے کہ اسکے لیے کافی وقت چاہیئے ہوتا مطلب کافی وقت لگتا اسکو بنانے میں
اجزاء::
سبز چائے کی پتی۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
لونگ۔۔۔چار عدد
دار چینی۔۔۔ایک ٹکڑا بڑا
بادیان کا پھول۔۔۔۔ایک عدد
نمک۔۔۔ایک چٹکی
چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔چار یا پانچ عدد
شکر۔۔۔حسب ذائقہ
دودھ۔۔۔ایک کلو
پانی۔۔۔۔چار کپ
بادام، پستہ حسب ذائقہ

ترکیب:
ایک بڑے ساس پین میں چار کپ پانی ڈالیں اب اس میں سبز چائے دار چینی بادیان کے پھول لونگ الائچی اور نمک ڈال کر ابالیں جب پانی ابلنے لگے اور ابلنے کے بعد آدھا رہ جائے تو اس میں مزید پانی ڈال کر اسکو اچھی طرح پھینٹ لیں کہ چائے کا رنگ تیز نظر آنے لگےاور پھر اسکو ہلکی آنچ پہ مزید پکنے کے لیے رکھ دیں اور پانی جب کچھ خشک ہو جائے چائے کا رنگ حسب منشا ہو جائے تو پھر اس میں دودھ اور حسب ذائقہ چینی شامل کر کے چائے بنا لیں اور ساتھ ہی پستہ بادام بھی شامل کر لیں ۔۔۔مزیدار سی چائے تیار ہے
http://pak.net/attachments/%DA%AF%D9%BE-%D8%B4%D9%BE/50215d1330867678t-pink-tea-1.jpg
اب اپکا سوال کہ رنگ گلابی کیسے ائے تو میرا تجربہ ہے کہ چائے کو جتنا زیادہ ہلکی آنچ پہ زیادہ وقت لگا کے پکائیں گے اور پھینٹیں گے اتنا ہی اچھا گلابی رنگ آئے گا ۔۔۔مزید یہ کہ کچھ لوگ سوڈا بھی استعمال کرتے رنگ کے لیے لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا سب اجزاء یہی استعمال کر کے ہمارے ہاں اکثر کشمیری چائے بنتی ہے دیکھنے میں*بھی اچھی لگتی ہےاور سب پسند کرتے و شوق سے پیتے ہیںمیری سب سے بڑی تکلیف دور کردی آپ نے شکریہ جزا ک اللہ

بےباک
02-28-2014, 09:28 PM
یہ بادیان کا پھول ہے ، بادیان سونف کو کہتے ہیں ،

http://afghanson.com/wp-content/uploads/2010/11/Fennel.2.jpg

بےباک
06-19-2014, 11:51 PM
http://meridianbotanicals.com/images/Star-Anise.jpg

گلابی چائے میں یہ والی سونف جسے بادیان رومی ،یا بادیان خطائی کہتے ہیں ڈلتی ہے ،،،اسے انگلش میں انیس سٹار کہتے ہیں ،anise star

بےباک
06-19-2014, 11:53 PM
http://www.thehomesteadgarden.com/wp-content/uploads/2013/10/star-anise.jpghttp://www.thehomesteadgarden.com/wp-content/uploads/2013/10/Star-Anise-flower.jpghttp://www.thehomesteadgarden.com/wp-content/uploads/2013/10/staranise.jpg