PDA

View Full Version : والدین کے ساتھ جو کرو گے وہی بھرو گے



اذان
02-17-2011, 06:07 PM
http://rajafamily.com/lib/0004SL00H.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00H.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00H.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00H.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00H.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00H.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00H.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00H.gif


http://rajafamily.com/lib/0004SL00J.gif

http://rajafamily.com/lib/0004SL00L.gif



والدین کے ساتھ جو کرو گے وہی بھرو گے


جب توپیدا ہوا تو کتنا مجبور تھا
یہ جہاں تیری سوچوں سے بھی دور تھا

ہاتھ پائوں بھی تب تیرے اپنے نہ تھے
تیری آنکھوں میں دنیا کہ سپنےنہ تھے

تجھ کو آتا تھا جو کام وہ بس رونا ہی تھا
دودھ پی کے تیرا کام سونا ہی تھا

تجھ کو چلنا سکھایا ماں نے تیری
تجھ کو دل میں بسایا ماں نے تیری

ماں کے سائے میں پروان چڑھنےلگا
وقت کے ساتھ قد تیرا بڑھنے لگا

دھیرے دھیرے تو کڑیل جواں ہو گیا
تجھ پہ سارا جہاں مہرباں ہو گیا

زور بازو پہ تو بات کرنے لگا
خود ہی سجنے لگا خود سنورنے لگا

اک دن اک حسینہ تجھے بھا گئ
بن کے دلہن وہ تیرے گھر آ گئ

فرض اپنے سے تو دور ہونے لگا
بیج نفرت کا خود ہی تو بونے لگا

پھر تو ماں باپ کو بھی بھلانے لگا
تیر باتوں کے پھر توں چلانے لگا

بات بے بات ان سے تو لڑنے لگا
قائدہ اک نیا تو پھرتو پڑھنے لگا

یاد کر تجھ سے ماں نے کہا ایک دن
اب ہمارا گزارہ نہیں تیرے بن

سن کہ یہ بات تو طیش میں آ گیا
تیرا غصہ تیری عقل کو کھا گیا

جوش میں آکے تو نے یہ ماں سے کہا
میں تھا خاموش سب دیکھتا ہی رہا

آج کہتا ہوں پیچھا میرا چھوڑ دو
جو ہے رشتہ میرا تم سے وہ توڑ دو

جائو جا کے کہیں کام دھندا کرو
لوگ مرتے ہیں تم بھی کہیں جا مرو

بیٹھ کر آہیں بھرتے تھے وہ رات بھر
ان کی آہوں کا تجھ پہ ہوا نہ اثر

اک دن باپ تیرا چلا روٹھ کر
کیسی بکھری تھی پھر تیری ما ں ٹوٹ کر

پھر وہ بے بس اجل کو بلاتی رہی
زندگی روز اسکوستا تی رہی

ایک دن موت کو بھی ترس آ گیا
اسکا رونا بھی تقدیرکو بھا گیا۔

اشک آنکھوں میں تھے وہ روانہ ہوئی
موت کی ایک ہچکی بہانہ ہوئی

اک سکوں اس کے چہرے پہ چھانے لگا
پھر تو میت کو اسکی سجانے لگا

مدتیں ہو گئیں آج بوڑھا ہے تو
جو پڑا ٹوٹی کٹیا پہ کوڑا ہے تو

تیرے بچے بھی اب تجھ سے ڈرتے نہیں
نفرتیں ہیں محبت وہ کرتے نہیں

تو جو کھانسے تو اولاد ڈانٹے تجھے
تو ہے ناسور سکھ کون بانٹےتجھے

درد میں تو پکارے او میری پیاری ماں
تیرے دم سے ہی روشن تھے دونوں جہاں

وقت چلتا رہےوقت رکتا نہیں
ٹوٹ جاتا ہے وہ جو کہ جھکتا نہیں

بن کے عبرت کا اب تو نشان رہ گیا
ڈھونڈ لے زور تیرا کہاں رہ گیا

تو احکام ربی بھلاتا رہا
اپنے ماں باپ کو تو ستاتا رہا

کاٹ لے تو وہی تو نے بویا تھا جو
تجھ کو کیسے ملے تو نےکھویا تھا جو

یاد کرکے یہ سب کچھ تو رونے لگا
کل جو تو نے کیا آج ہونے لگا

موت مانگے تجھے موت آتی نہیں
ماں کی صورت نگاہوں سے جاتی نہیں

موت آئے گی تجھ کو مگر وقت پر
بن ہی جائے گی تیری قبر وقت پر

قدر ماں باپ کی گَر کرکوئی جان لے
اپنی جنت کو دنیا میں پہچان لے

اور لیتا رہے وہ بڑوں کی دعا
اسکے دونوں جہاں اسکا حامی خدا

یاد رکھنا تو فیصل کی اس بات کو
بھول جانا نہ رحمت کی برسات کو

http://rajafamily.com/lib/0004SL00K.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00K.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00K.gifhttp://rajafamily.com/lib/0004SL00K.gif

گلاب خان
02-17-2011, 09:16 PM
واھھھھھھھھھھھھھ بھت خوب جناب سچ کھا

اوشو
02-17-2011, 09:46 PM
اچھی اور نصیحت آموز باتیں ہیں.
شکریہ
جزاک اللہ

تانیہ
02-17-2011, 09:56 PM
ویری نائس شیئرنگ...تھینکس

سقراط
02-17-2011, 10:05 PM
بہت بہت شکریہ بھائی بہت سبق آموز شاعری لکھی ہے وقت پلٹتا ضرور ہے اللہ ماں باپ کیلیے ان کی اولادوں کو انکے حق میں ہمیشہ اچھا رکھے
آمین

بےباک
02-18-2011, 12:27 AM
وقت چلتا رہےوقت رکتا نہیں
ٹوٹ جاتا ہے وہ جو کہ جھکتا نہیں

بن کے عبرت کا اب تو نشان رہ گیا
ڈھونڈ لے زور تیرا کہاں رہ گیا

تو احکام ربی بھلاتا رہا
اپنے ماں باپ کو تو ستاتا رہا

کاٹ لے تو وہی تو نے بویا تھا جو
تجھ کو کیسے ملے تو نےکھویا تھا جو

واہ زبردست ، امین فیصل ،،،،،، مبارک باد کے آپ مستحق ہیں جناب ،

اذان
10-16-2012, 10:12 AM
داستانِ میرے لاڈ پیار کی بس
اکِ ہستی کے گرِد گھومتی ہے
پیار جنت سے اس لیئے ہے مجھے
یہ میری ماں کے قدم چومتی ہے

اذان
10-16-2012, 10:25 AM
بھلا وه کون ہیں جن سے میں اتنی محبت
کرتا ہوں۔ جن کے بغیر میری زندگی بالکل
ادہوری ہے، جن کی ایک آه سے میں تڑپ
اٹھتا ہوں۔ جن کو میں چاہتا ہوں که وه
ہر وقت اور ہر لمحه میری نظروں کے سامنے
رہیں۔ جن کی خوشی کے لیے میں اپنی ہر
خوشی قربان کرسکتا ہوں۔ کیو نکه میری
ساری خوشیاں انهی کے دم سے ہیں ان کی
محبت و شفقت ہی میری سب سے بڑی
دولت ہے۔ انہی کی دعاؤں سے میری کامیابی
و کامرانی ہے۔ مجھے پتا ہے که وه مجھے بہت
چاہتے ہیں، لیکن میں تو ان سے بہت بہت
بلکه بہت زیاده محبت کرتا ہوں۔ میں اپنے رب
العزت سے دعا گو ہوں که میرے سویٹ ممی
ڈیڈی کو ہمیشه خوش و سلامت رکھے اور میری
عمر بھی انہیں دے دیں۔آمین۔

شاہنواز
10-16-2012, 03:17 PM
ہے عجب میری زندگی ماں باپ کے ساتھ
رہ کر میں کتنتا ہوں بے بس اب میرا
نہ چلاے بس نہ چھوڑ سکتا ہوں ماں باپ
اور نہ رکھ سکتا ہوں بچوں کو ماں کے بنا
یہی ہے میری داستان کہاں تک سناؤں
کہاں تک سنو گے ماں باپ ہی زندگی ہے ٕ
لیکن جھگڑوں میں بچوں کا ہے کیا قصور
بات بنتی نہیں ماں مانتی نہیں راست کوئی
سجھتا نہیں یارب تو ہی میری مشکل کشا
کردے آسان کہ ماں باپ کا سایہ بھی رہے
اور بچوں کے سرپر ان کے ماں باپ کا بھی رہے

pervaz khan
10-16-2012, 04:46 PM
جزاک اللہ