PDA

View Full Version : تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں



گلاب خان
02-21-2011, 02:55 AM
وفا سے بے وفائی کے بیان سے
سناؤں داستان اپنی کہاں سے

شکایات کیا کروں بد گماں سے
نہ کہہ پاؤں کچھ اپنی زبان سے

چلوں ساتھ تیرے اے مسّرت
اجازت لے تو لوں درد نہاں سے

وہیں سے زندگی بھٹکی ہے میری
تمہارا ساتھ چُھوٹا ہے جہاں سے

ہمارے کارواں کو کس نے لوٹا
چلو پوچھیں یہ میرِ کارواں سے

وہ کیوں افسردہ ہے مایوس کیوں ہے
چلو پوچھیں ذرا اُجڑے مکان سے

نہیں سمجھا وہ اب تک بات میری
پریشان ہوں میں اپنے مہربان سے

گلاب خان
02-21-2011, 02:58 AM
عجب اعجاز ہے تیری نظر کا
کہ ہم بھولے ہیں رستہ اپنے گھر کا

سحر آئی تو یاد آئے وہ تارے
پتہ جن سے ملا ہم کو سحر کا

بہاریں آ گئیں جب آپ آئے
دعاوں نے بھی منہ دیکھا اثر کا

مری آنکھیں ہوئیں نمناک واصف
خیال آیا کسی کی چشمِ تر کا

بےباک
02-21-2011, 10:28 AM
واصف علی واصف کا زبردست کلام آپ نے پیش کیا،
بہت اچھی شاعری ہے ، شکریہ گلاب خان ، آپ کی وجہ سے بہت اچھا پڑھنے کوملا
:D:heart::D:heart::heart::heart::heart::D:D:D

تانیہ
02-22-2011, 11:20 PM
واہ گلاب جی بہت خوب....واہ

ناصرتونسوی
02-24-2011, 02:38 PM
واہ واہ ......... بہت ہی لاجواب غزل

این اے ناصر
03-31-2012, 12:57 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ