PDA

View Full Version : نانگا پربت



سقراط
02-22-2011, 10:47 PM
نانگا پربت

نانگا پربت دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری سب سے اونچی چوٹی ہے۔ اس کی اونچائ 8125 میٹر/26658 فٹ ہے۔ اسے دنیا کا قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے۔ اس پہ چڑھنے میں سب سے زیادہ لوگ مارے گۓ۔ اسے ایک جرمن آسٹرین ہرمن بہل نے سب سے پہلے 3 جولا****‎ئ 1953 میں سر کیا۔
http://www.talashme.com/wp-content/uploads/2010/03/fm2.jpg
فیری میڈو یا پریوں کا میدان نانگا پربت کو دیکھنے کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ اس جگہ کو یہ نام 1932 کی جرمن امریکی مہم کے سربراہ ولی مرکل نے دیا۔ سیاحوں کی اکثریت فیری میڈو آتی ہے یہ 3300 میٹر / 10827 فٹ بلند ہے۔ یہ نانگا پربت سے شمال کی جانب دریائے سندھ اور شاہراہ ریشم سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ تاتو، فنتوری اور تارڑ جھیل راستے میں آتے ہیں۔
http://www.talashme.com/wp-content/uploads/2010/03/Fairy-Meadows.jpg

تاریخ
1895 میں البرٹ ممری نے اسے چڑھنے کی کوشش کی اور وہ قریبا 7000 میٹر کی بلندی پر پہنچا تھا کہ اسکے ھو ساتھی گر کر مر گۓ اور اسے واپس آنا پڑا۔ 1930 کی دہائی میں جرمنوں نے چھ بار اسے سر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ایک جرمن آسٹرین ہرمن بہل 3 جولائی 1953 کو اسے سر کرنے میں کامیاب رہا۔ اسکے چڑھنے تک 31 لوگ اسکے سر کرنے میں مارے جا چکے تھے۔ ہرمن بہل نے اسے آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کیا۔ 1962 کو اسے تین جرمنوں نے سر کیا۔ 1970 میں تیسری بار اسے رائنہولڈ میسنر اور اسکا بھائی گنتھر اس پر چڑھے اترتے ہوۓ گنتھر مارا گیا۔ 1978 میں رائنہولڈ میسنر نے اسے اکیلے سر کیا۔

نانگا پربت کے ساتھ بہت جرمن متعلق رہے اسلیۓ اسے جرمن پہاڑ بھی کہتے ہیں۔

نانگا پر بت کی چوٹی پر برف نہیں ٹہرتی یہ ننگی رہتی ہے اسلیۓ اسکا نام ناگا پربت ہے۔

http://www.skylinetreks.com.au/images/Nanga_Parbat_2.jpg
پہنچنے کے راستے
اسلام آباد کے ساتھ پیرودائی بس اڈے سے شاہراۂ ریشم کے ذریعے گلگت جانے والی بس میں سوار ہوں اور راۓ کوٹ برج پر جو کہ دریائے سندھ پر ہے کے قریب اتر جائیں۔ یہ فاصلہ 400 کلومیٹر سے زیادہ بنتا ہے۔ راۓ کوٹ برج سے پیدل روانہ ہوں یا وہاں سے ایک جیپ لے لیں۔ جیپ تاتو گاؤں تک جاۓ گی تاتو تک دس کلومیٹر کا آنے جانے کا کرایہ کم از کم 1800 روپے ہے۔ وہاں سے پیدل یا گدھوں پر سامان رکھ کر بذریعہ فنتوری یا سیدھے فیری میڈو پہنچ جائیں۔ زندگی کا خوبصورت ترین منظر نانگا پربت کی شکل میں آپکے سامنے ہوگا۔ فیری میڈو میں رات گزارنے کے لیۓ خیمے بھی مل جاتے ہیں اور کھانہ بھی۔

اسلام آباد سے بذریعہ ہوائی جہاز گلگت آئیں اور وہاں سے جیپ یا ویگن لے کر راۓ کوٹ برج تک یا تاتو تک آئیں اور پھر وہاں سے پیدل۔
http://www.eastasiantimes.com/wp-content/uploads/Reinhold-Messner-leading-002.jpg
http://www.itspakistan.net/pakistan/gallery2006/nwfp/images/Nanga_Parbat2_jpg.jpg
http://img.allvoices.com/thumbs/event/598/486/22326233-nanga-parbat.jpg
http://img.allvoices.com/thumbs/event/598/486/22326233-nanga-parbat.jpg

تانیہ
02-22-2011, 11:50 PM
واؤ نائس شیئرنگ ...بہت دلچسپ اور مزیدار...تھینکس سقراط جی

ناصرتونسوی
02-24-2011, 02:36 PM
بہت زبردست اور معلوماتی آرٹیکل ہے .سقراط بھائی بہت شکریہ.

این اے ناصر
03-13-2011, 05:06 PM
بہت زبردست اور معلوماتی آرٹیکل ہے.

وی جے
03-15-2011, 10:52 AM
واہ جی واہ مزا آ گیا پڑھ کر بھی دیکھنے پر تو اور دلچسپ ہو گا ویسے میں بھی پہاڑوں کی سیر کرنے جا رہا ہوں کچھ دنوں تک واپسی پر میں بھی کچھ شٰئیر کروں گا انشاءاللہ:-):-)

سرحدی
03-22-2011, 02:03 PM
بہت اچھا لگا، قیمتی معلومات ہیں شیئر کرنے کا بے حد شکریہ

نورمحمد
03-22-2011, 02:39 PM
بہت شکریہ

سقراط
03-29-2011, 09:49 PM
آپ سب کا حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ

سیفی خان
04-12-2011, 09:45 PM
بہ اچھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

بلال جٹ
05-31-2011, 08:51 PM
واہ جی واہ
مجھے بہت شوق ہے پہاڑوں کی سیر کرنے کا مزہ آگیا


http://sl.glitter-graphics.net/pub/752/752004ewor3ue4oi.gif

tabi
06-30-2011, 04:27 PM
so nice:heart:

pervaz khan
06-27-2012, 12:43 AM
جزاک اللہ بہت اعلی شئیرنگ ہے

انجم رشید
06-27-2012, 01:47 AM
بہت شکریہ بھای بہت اچھی معلومات دیں آپ نے

سیفی خان
11-22-2012, 08:00 AM
اچھی شیئرنگ ہے