PDA

View Full Version : Meri Pasand



نازک حسین
03-06-2011, 11:46 AM
" مجھے اب بھی محبت ہے "

مجھے اب بھی محبت ہے
تیرے قدموں کی آہٹ سے
تیری ہر مسکراہٹ سے
تیری باتوں کی خوشبو سے
تیری آنکھوں کے جادو سے
تیری دلکش اداوں سے
تیری قاتل جفاوں سے
مجھے اب بھی محبت ہے...........
تیری راہوں میں رکنے سے
تیری پلکوں کے جھکنے سے
سحرو شام ہاتھوں پہ
تیرا ہی نام لکھنے سے
تیرے طیش و عداوت سے
تیری بے جا شکایت سے
یہاں تک کے صنم میرے
تیری ہر ایک عادت سے
مجھے اب بھی محبت ہے....................

نازک حسین
03-06-2011, 12:18 PM
" تمہاری یاد "

کھڑکی، چاند ، کتاب اور میں
مدت سے ایک باب اور میں
شب بھر کھیلیں آپس میں
دو آنکھیں،ایک خواب اورمیں
موج اور کشتی ساحل پر
دریا میں گرداب اور میں
شام ، اداسی ، خاموشی
کچھ کنکر، تالاب اور میں
ہر شب پکڑے جاتے ہیں
گہری نیند، تیرے خواب اورمیں

بےباک
03-10-2011, 09:48 AM
کھڑکی، چاند ، کتاب اور میں
مدت سے ایک باب اور میں
شب بھر کھیلیں آپس میں
دو آنکھیں،ایک خواب اورمیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب ،
شاندار ،
نازک حسین صاحب ، مزید کا انتظار رھے گا،

علی عمران
03-11-2011, 10:23 AM
واہ بہت خوب نازک حسین..............

این اے ناصر
03-31-2012, 12:56 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ