PDA

View Full Version : تمہاری یاد



نازک حسین
03-12-2011, 01:56 PM
تمہیں ایک بات کہنی ہے
مگر ناراض مت ہونا!
کہ تم جو ہر گھڑی مجھ کو
یوں اتنا یاد آتے ہو...
ہمیں اتنا ستاتےہو...
کہ ہم تم دور ہیں دونوں
بہت مجبور ہیں دونوں
نہ اتنا یاد آو تم....
نہ یوں اتنا ستاو تم
کہ اتنا یاد آکر یوں
ہمیں پاگل بنا کے تم
فقط اتنا بتا دو کہ
ہماری جان لو گے کیا؟؟
مگر یہ بھی حقیقت ہے
تمہاری یاد ہی تو ہے
جو ہر پل ساتھ رہتی ہے
خوشی میں بھی ، غموں میں بھی
اداسی کے پلوں میں بھی
تمہاری یاد ہی تو ہے
جو ہر پل یہ بتاتی ہے
مجھے احساس دلاتی ہے
کہ ہم تم بن ادھورے ہیں......

این اے ناصر
03-13-2011, 02:50 PM
کیارومنٹک غزل ہے.دل کوچھوتی ہے.ویری نائس