PDA

View Full Version : پاگل آنکھوں والی لڑکی



این اے ناصر
03-18-2011, 08:39 PM
پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جائو گی
کانچ سے نازک خواب تمہارے
ٹوٹ گئے تو پچھتائو گی
تم کیا جانو....!
خواب..... سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب..... ادھوری رات کا دوزخ
خواب..... خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کا حاصل تنہائی
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
آنکھیں*بیچنا پڑتی ہیں
رشتے بھولنا پڑتے ہیں
اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
خوابوں کی اوٹ سراب نہ دیکھو
پیاس نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جائو گی.

................ محسن نقوی