PDA

View Full Version : میرے من میں دیپ جلا ہے



این اے ناصر
03-18-2011, 08:46 PM
میرے من میں دیپ جلا ہے
تیرے من میں تیز ہوا ہے
آس کا پنچھی ڈوب گیا ہے
من مندر ویران بڑا ہے
کل تک میری منزل تھا وہ
رستے میں جو آج ملا ہے
ہوتے ہیں حالات ہی ایسے
شوق سے کون جدا ہوتا ہے
جب تک تیری یاد رہے گی
تب تک میرا زخم ہرا ہے
میں ہوں پیچھے میرا ماضی
میرے آگے دوڑ رہا ہے
کتنا اور شریف چلنا ہے
تھک کے سایہ بول پڑا ہے