PDA

View Full Version : کل یاد بہت تم آئے تھے



این اے ناصر
03-18-2011, 09:03 PM
کل ہلکی ہلکی بارش تھی
کل سرد ہوا کا رقص بھی تھا

کل پھول بھی نکھرے نکھرے تھے
کل ان میں آپ کا عکس بھی تھا

کل بادل کالے گہرے تھے
کل چاند پہ لاکھوں پہرے تھے

کچھ ٹکڑے آپ کی یادوں کے
بڑی دیر سے دل میں ٹھہرے تھے

کل یادیں اُلجھی اُلجھی تھیں
کل تک یہ نہ سلجھی تھیں

کل یاد بہت تم آئے تھے
کل یاد بہت تم آئے تھے