PDA

View Full Version : شاہ عبداللہ نے سعودی عوام کے لیے پرکشش پیکیج دیا



بےباک
03-19-2011, 02:43 AM
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بغاوت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

شاہ عبداللہ نے سعودی عوام کے لیے پرکشش پیکج اور کئی مراعات کا بھی اعلان کیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین نے اپنے خطاب میں فساد پھیلانے کی کوششیں ناکام بنانے پر عوام ، علما کی سپریم کونسل اورسیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ عبداللہ نے کہا کہ ساٹھ ہزار افراد کو فوج اور سیکیورٹی اداروں میں نوکریاں دی جائیں گی ۔ انہوں نے حکومت کو ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہ اور طلبہ کو دو ماہ کا وظیفہ فوری ادا کیا جائے۔

شاہ عبداللہ نے ہر بیروزگار کو ماہانہ ایک ہزارریال ۔ عوام کو پندرہ فیصد مہنگائی الاؤنس اور کم سے کم تنخواہ والوں کو تین ہزار ریال مہنگائی الاؤنس دینے کا بھی اعلان کیا ۔

شاہ عبداللہ نے تمام گورنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے صوبوں میں عوام کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں۔ سعودی فرماروا نے بے گھر افراد کے لیے قرضے، نئے اسپتالوں کی تعمیر سمیت کئی دیگر مراعات کا بھی اعلان کیا۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے نئے محکمہ انسداد رشوت ستانی (اینٹی کرپشن ایجنسی) کے قیام کی بھی منظوری دی ہے جس کے سربراہ کا مرتبہ وزیرکے برابر ہوگا۔حکم نامے کے مطابق ''نیا محکمہ بدعنوانیوں کے خلاف مہم میں کسی کو بھی معاف نہیں کرے گا''۔

سرکاری ٹیلی وژن الخبریہ پر نشر ہونے والی تقریر میں شاہ عبداللہ نے خبردار کیا کہ ''سکیورٹی فورسز ہر اس شخص کے خلاف کارروائی کریں گی جو مملکت کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرے کا سبب بنے گا''۔انہوں نے سعودی سکیورٹی فورسز کو مخاطب ہوکر کہا کہ ''جوکوئی قومی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے،آپ اس کو نشانہ بنائیں

این اے ناصر
03-19-2011, 01:09 PM
بہت اچھی معلومات۔ شکریہ