PDA

View Full Version : میری چند کاوشوں میں سے ایک



شاہ زاد
03-22-2011, 10:00 AM
ابن انشاء کی ایک نظم تھی جس کا مطلع تھا:


دل کس کے تصور میں جانے راتوں کو پریشاں ہوتا ہے
یہ حسن طلب کی بات نہیں ہوتا ہے میری جاں ہوتا ہے


اسی کی بنیاد پر بندے نے مختصر سی کوشش کی ہے ، تمام احباب سے گزارش ہے کہ بے لاگ تنقید و تبصرہ فرمائیں . شاہ زاد


دل عشق كا روگی ہوتا ہے ٬ دل درد كا درماں ہوتا ہے
تم لاكھ نہ مانو دل كی بات ٬ ہوتا ہے میری جاں ہوتا ہے

وہ وحشت كیا وہ الفت كیا ٬ وہ پیار كہاں وہ شخص كہاں
جو توڑتا ہے اس دل كو اور اسی کا مہماں ہوتا ہے

جب دل ٹوٹا تو لاج كہاں٬ جب دل ہی نہیں تو پیار كہاں
وہ شخص بھی اب آزاد ہوا اور لمبی تان كے سوتا ہے

جس دل میں لاگھوں چھید ہوئے جس دل میں پیار کے بھید رہے
پھر اس دل کو تڑپانا کیا جو تیری یاد میں روتا ہے

جب تو نہ ملا تو کیا حاصل ، بن تیرے پیت میں بھائے کیا
پھر تجھ کو روگ سنائیں کیوں، کچھ کہنے سے کیا ہوتا ہے

تو دیکھ تو لے کہ تیرے بن شاہ زاد تیرا کیا کرتا ہے
کبھی جیتا ہے کبھی مرتا ہے بس موت کا مہماں ہوتا ہے ۔

امید ہے آپ لوگ پسند فرمائیں گے.

نورمحمد
03-22-2011, 02:40 PM
تو دیکھ تو لے کہ تیرے بن شاہ زاد تیرا کیا کرتا ہے
کبھی جیتا ہے کبھی مرتا ہے بس موت کا مہماں ہوتا ہے ۔


بہت خوب . . . .

سرحدی
03-22-2011, 02:45 PM
جس دل میں لاگھوں چھید ہوئے جس دل میں پیار کے بھید رہے
پھر اس دل کو تڑپانا کیا جو تیری یاد میں روتا ہے

بہت خوب ماشاء اللہ، بہت اچھی کوشش ہے، مزید محنت جاری رکھے، آپ بھی کبھی نہ کبھی ناکام عاشق بن جائیں گے۔۔۔۔

بےباک
03-25-2011, 09:36 AM
دل عشق كا روگی ہوتا ہے ٬ دل درد كا درماں ہوتا ہے
تم لاكھ نہ مانو دل كی بات ٬ ہوتا ہے میری جاں ہوتا ہے

وہ وحشت كیا وہ الفت كیا ٬ وہ پیار كہاں وہ شخص كہاں
جو توڑتا ہے اس دل كو اور اسی کا مہماں ہوتا ہے

بہت خوب ، زبردست ،
واقعی آپ میں کئی خوبیاں ہیں ، اللہ کرے زورِ کرم اور زیادہ ،
:-):-):-):-):-):clap::clap::clap:

این اے ناصر
03-31-2012, 12:40 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ