PDA

View Full Version : چاند کے ساتھ



نازک حسین
03-22-2011, 03:28 PM
چاند کے ساتھ میری بات نہ تھی پہلی سی
رات آتی تھی مگررات نہ تھی پہلی سی

ہم تیری یاد سے کل شب بھی ملے تھے لیکن
یہ ملاقات ، ملاقات نہ تھی پہلی سی

آنکھ کیوں لوٹ گئی خوف سے صحراوں کو
کیوں اس بار تو برسات نہ تھی پہلی سی

اب کے کچھ اور طرح کی تھی اداسی میں
چاند تاروں کی یہ بارات نہ تھی پہلی سی

عشق نے پل میں میں بدل دی میری ساری دنیا
میں نے دیکھا کہ میری ذات نہ تھی پہلی سی

نورمحمد
03-22-2011, 03:38 PM
عشق نے پل میں میں بدل دی میری ساری دنیا
میں نے دیکھا کہ میری ذات نہ تھی پہلی سی . .


:heart::heart::heart:

سبحان اللہ

این اے ناصر
03-31-2012, 01:03 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ