PDA

View Full Version : وہ شخص جو پيسے سے محبت نہيں کرتا



گلاب خان
11-27-2010, 11:04 PM
وہ شخص جو پيسے سے محبت نہيں کرتا
احمق ہے مگر کوئي حماقت نہيں کرتا

ہم دعوت شعري سے جو کر ديتے ہيں انکار
ہم کوئي نہاري کي بھي دعوت نہيں کرتا

حالات بنا ديتے ہيں انسان کو ليڈر
بے وجہ کوئي ملک کي خدمت نہيں کرتا

استاد کلينک تو بہت اچھا ہے ليکن
ٹوٹے ہوئے شعروں کي مرمت نہيں کرتا

ليلے کو بھگانے ميں مدد گار سبھي تھے
اب کوئي بھي مجنوں کي ضمانت نہيں کرتا

تانیہ
12-04-2010, 10:23 PM
ہاہا.......واہ

این اے ناصر
03-31-2012, 12:46 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ