PDA

View Full Version : میری ذات ذرہ بے نشاں



شاہ زاد
03-25-2011, 09:20 AM
فلوریڈا کے پادری ٹیری جونز نے چرچ کے بیچوں بیچ اپنے گروہ سمیت قرآن کریم پر خود ساختہ مقدمہ چلایا اور پھر کافی دیر تیل میں رکھنے کے بعد جلا دیا ..... اس کے بعد بے اختیار یہ چند کلمات زبان سے نکل کر معرض تحریر میں آگئے ... شاید ہمارے چند آنسو ہی ہمیں اس بے بسی سے نکال دیں ....
میری ذات ذرہ بے نشاں ٬ میں كہاں ہو ں كیا ہوں كچھ نہیں
میرے سامنے جلتا رہا ٬ میرے رب كا بھیجا ہوا قرآں
میں نے كسی سے كچھ بھی كہا نہیں
تجھے یاد كر كے بھلا دیا ٬ تو نے پھر بھی مجھ كو عطا كیا
تجھے بھول كر پھرتا رہا٬ میں یہاں وہاں اور كہاں كہاں٬
مجھے كسی نے كچھ بھی كہا نہیں
تجھے بھول كر میں تو در بدر ٬ كسی زندگی كی تلاش میں
كسی درد مند كی آس میں ٬ گھونٹ پانی كی پیاس میں
مرتا رہا ٬ جیتا رہا ٬ تو نے مجھ كو نام و نشاں دیا
میں نے پھر بھی تجھ كو بھلا دیا
تونے مجھ كو كچھ بھی كہا نہیں
یونہی وسط چرچ میں بے اماں٬ جلتا رہا میرا قرآں
كیسی بے بسی تھی یہ الاماں٬شعلہ آگ كا بھڑكتا رہا
آخر جل گیا میرا قرآں
میں نے كسی سے كچھ بھی كہا نہیں
میری ذات ذرہ بے نشاں٬ میں كسی سے كچھ بھی كہوں تو كیا
میرا كچھ بھی اب تو بچا نہیں٬كیسے نكل گئی ہے میری جاں
جیسے جل گیا میرا قرآں
میری ذات ذرہ بے نشاں٬ ایسی بے بسی ایسی زندگی
كیسی بے كسی ہے بلا قرآں
میں نے كسی سے كچھ بھی كہا نہیں

]فقط آپ کا احمد شاہ زاد

بےباک
03-25-2011, 09:50 AM
میں نے كسی سے كچھ بھی كہا نہیں
تجھے یاد كر كے بھلا دیا ٬ تو نے پھر بھی مجھ كو عطا كیا
تجھے بھول كر پھرتا رہا٬ میں یہاں وہاں اور كہاں كہاں٬
مجھے كسی نے كچھ بھی كہا نہیں
تجھے بھول كر میں تو در بدر ٬ كسی زندگی كی تلاش میں
كسی درد مند كی آس میں ٬ گھونٹ پانی كی پیاس میں
مرتا رہا ٬ جیتا رہا ٬ تو نے مجھ كو نام و نشاں دیا

جناب یہ سب کا دکھ ہے ، اور انشاء اللہ یہ عزم رکھیں کہ ہمیں خود اٹھنا ہو گا اور سب کو بتانا ہو گا ،
ورنہ داستان تک نہ ہو گی ہماری داستانوں میں ، ہمیں تاریخ میں گھٹیا ترین سمجھا اور کہا جائے گا ، جن کو اپنے دین سے لگاؤ نہیں ،اور نہ اپنے لٹنے کا غم ہے ، نہ ہی احساسِ زیاں ہے ،
:sad::sad::sad:

سرحدی
03-25-2011, 11:45 AM
ماشاء اللہ منظوم انداز میں اچھی کوشش ہے شاہ زاد بھائی کی۔۔
بڑا دکھ ہوا یہ سن کر کہ ملعون پادری اپنے تعصب اور گندی ذہنیت کی بناء پر اتنی ذلالت والی حرکت کرگیا۔۔۔ اورلعنت ہے اس قوم پر جو اپنے کو حقوق کا علمبرداد اور مذہبی رواداری کا ہیرو کہتی ہے کہ انہوں نے اس ملعون کو اس حرکت کو کرنے سے روکا نہیں۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن سے محبت نصیب فرمائے، اس کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کے سینے میں قرآن کی عظمت داخل فرمائے اور ان بدبختوں کو جو قرآن کریم کی بے حرمتی کرتے ہیں سخت سے سخت گرفت فرمائے۔۔۔۔

بےلگام
05-12-2012, 03:31 AM
بہت خوب جناب

بےلگام
05-12-2012, 03:32 AM
بہت خوب بابا جی