PDA

View Full Version : دل ميں ٹھنڈک آگئي ٹھنڈا مرا من ہوگيا



گلاب خان
11-27-2010, 11:07 PM
دل ميں ٹھنڈک آگئي ٹھنڈا مرا من ہوگيا
ہاتھ مجھ کو سپلائي کا مکھن ہوگيا

فوج سے نکلا ہوا ہوں عشق ہے فوجي مرا
جب کوئي ديکھا حسيں جھٹ پٹ اٹنشن ہوگيا

ان نگاہ لطف سے اس بت کي کيوں محروم ہوں
پارٹ نو آرڈر ميں يہ کيوں بند راشن ہوگيا

کوچہ دلبر ميں کرتے ہيں سدا عاشق پريڈ
ليفٹ رائٹ کرتے ہيں انکا فيشن ہوگيا

ديکھتے ہي مجھ کو جاتا ہے وہ شوخ ايبائو ٹرن
عاشق جانباز بھي گويا ہريجن ہوگيا

آرڈر رلي روم کيا دشمنوں کا مجھ کو ڈر
مہرباں جب بھي مجھ پہ خود اسٹاف کيپٹن ہو گيا

منتظر ہيں کان سننے کو يہ خوشخبري کہ اب
حسن کے سي او کا لق لق بھي اجيٹن ہوگيا

تانیہ
12-04-2010, 10:21 PM
واہ.....

این اے ناصر
03-31-2012, 12:46 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ