PDA

View Full Version : سیا ست دانوں کے لطائف



نازک حسین
03-28-2011, 02:38 PM
چرچل لائیو تقریر کے لئے ریڈیو سٹیشن جا رہے تھے کہ راستے میں اُن کی گاڑی خراب ہو گئی۔ ایک ٹیکسی والے سے کہا کہ مجھے ریڈیو سٹیشن لے چلو۔
ٹیکسی والا بولا:
نہیں صاحب، کوئی اور ٹیکسی کروا لو۔ مجھے نہیں جانا، میرے محبوب لیڈر کی تقریر نشر ہونے والی ہے۔
چرچل بہت خوش ہوئے کہ میری قوم مجھ سے کتنی محبت کرتی ہے۔
جب ٹیکسی والا نہیں مانا تو چرچل نے اسے کہا کہ میں تمہیں دگنا کرایہ دوں گا مجھے لے چلو۔
ٹیکسی والے نے دروازہ کھولتے ہوئے جواب دیا:
بھاڑ میں گیا چرچل اور اس کی تقریر۔ چلو آؤ چلیں۔


پاکستان کی تاریخ میں سب سے تعلیم یافتہ قومی اسمبلی (موجودہ قومی اسمبلی) کے ایک اجلاس میں ایک ایسا لطیفہ سامنے آیا جس سے شرافت کا سر جھک گیا۔ لیجئے آپ بھی سر دھنئے۔
ن سے وفاداریاں تبدیل کر کے ق میں جا شامل ہونے والے ایک نامور سیاہ ست دان تقریر کے لئے کھڑے ہوئے تو اسمبلی میں آواز گونجی "لوٹا لوٹا لوٹا"۔ یہ نعرہ کچھ اتنے زور سے اٹھا کہ اور کچھ سنائی نہ دے۔ سب سے زیادہ آوازیں خواتین کی تھیں۔
محترم سیاہ ست دان نے مائیک کو مضبوطی سے تھاما اور بلند آواز سے خواتین کو مخاطب کیا:
میری یہ مائیں ۔ ۔ ۔ (شور) ۔ ۔ ۔ اور بہنیں ۔ ۔ ۔ (شور) ۔ ۔ ۔ جو میرے لوٹا ہونے کا شور مچا رہی ہیں ۔ ۔ ۔ (خاموشی) ۔ ۔ ۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ آئندہ جب بھی واش روم میں جائیں مجھے بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں۔
ماشاء اللہ، کس درجہ پڑھی لکھی اسمبلی "منتخب" ہوئی ہے اس بار


جاپانی قوم بالعموم انگریزی نہیں سیکھتی۔ ایک دفعہ جاپان کے وزیراعظم کی امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی مسز ہیلری سے ملاقات ہونا تھی۔ جاپانی وزیراعظم نے مترجم سے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے مجھے ایک دو جملے سکھا دو تاکہ میں ان کا حال چال تو انگریزی میں پوچھ سکوں۔
مترجم نے کہا:
آپ ان سے کہیئے گا: ہاؤ آر یو؟ یعنی آپ کیسے ہیں؟
وہ کہیں گے: آئی ایم فائن اینڈ ہاؤ آر یو؟ یعنی میں ٹھیک ہوں اور آپ کیسے ہیں؟
آپ کہنا: می ٹو یعنی میں بھی (ٹھیک ہوں)
اب جب آمنا سامنا ہوا تو معاملہ کچھ خراب ہو گیا۔
جاپانی وزیراعظم نے کہا: ہو آر یو؟ یعنی آپ کون ہو؟
کلنٹن نے بات کو مذاق میں ڈالتے ہوئے کہا: ہیلریز ہزبینڈ یعنی میں ہیلری کا شوہر ہوں۔
جاپانی وزیراعظم بولے: می ٹو یعنی میں بھی (ہیلری کا شوہر ہوں)


سیا ست دان نے فرمایا:

“میرے بھائیو! السلام و علیکم! آپ جان لیں کہ میں تقریر کرنے نہیں*آیا، کیونکہ تقریر کرنا تعلیم یافتہ لوگوں کا کام ہے۔ اور تعلیم بغیر پیسے کے ناممکن ہے۔ اور پیسہ تمام بُرائیوں کی جڑ ہے۔ اور سب سے مضبوط جڑ خربوزے کی ہوتی ہے۔ اور خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے۔ اور سب سے پکا رنگ بکرے کا ہوتا ہے۔ اور بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ اور ماں کے قدموں تلے جنت ہے اور جنت میں حضرت آدم نے گندم کا پھل کھایا تھا اور سب سے بہترین گندم کینیڈا کی ہے۔ اس لئے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں تا کہ میں کینیڈا جا کر آپ کے لئے گندم لا سکوں۔ شکریہ!“

بےباک
03-28-2011, 03:19 PM
ھھھھھھھھھھھھھھھھھاااااااا ااااااااااااااااااااااااا اااااااااا،

بہت خوب ، کمال کر دیا

وی جے
03-28-2011, 05:37 PM
ھھھھھھھھھھھا ویری فنی:-):-):-)

تانیہ
03-28-2011, 11:21 PM
ہاہا....اچھی شیئرنگ ہے

این اے ناصر
03-28-2011, 11:39 PM
نازک بھائی پڑھ کرمزہ آگئے۔
http://urdulook.info/imagehost/?di=813013374869

وی جے
03-29-2011, 01:57 PM
آج زیادہ اچھا لگا:-):-):-)

سرحدی
04-02-2011, 10:21 AM
زبردست بہت خوب، پڑھ کر بہت اچھا لگا

بلال جٹ
04-20-2011, 11:35 AM
ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھاھاھاھ ھھھھھ
گڈ :D:D
:-):-):-):-)

ھارون رشید
08-30-2011, 09:00 PM
سیاہ ست بس مجھے میرے ماضی نے مروادیا


ووٹر یہ کیا بات ہوئی


سیاہ ست دان : میرے ماضی کی سب کو خبر ہوگئی تھی

پاکستانی
08-30-2011, 11:01 PM
واہ واہ بہت خوب جناب، مزا آ گیا

پاکستانی
08-30-2011, 11:08 PM
یہ راز کوئی اب راز نہیں
سب اہلِ گُلستاں جان گئے
ہر شاخ پہ اُلّو بیٹھا ہے
انجامِ گُلستاں*کیا ہو گا؟

سقراط
09-08-2011, 04:02 PM
ایک سیاسی رہنما نے اپنے دوست سے کہا
“ میں صرف اپنی جوانی کی وجہ سے الیکشن ہار گیا“
دوست بولا؛ “ مگر تمہاری جوانی تو گزر چکی“
سیاسی رہنما؛ ٹھیک ہے مگر ووٹروں کو علم ہوگیا کہ کیسی گزری “

رخشی
01-08-2012, 09:13 PM
ھاھاھابھت شکریہ
صحت مندی میں اضافہ کرنے کا

ملہار
02-05-2014, 04:22 PM
:tumb:th_smilie_schild