PDA

View Full Version : شعر مکمل کریں . . . . . . .



نورمحمد
03-28-2011, 05:12 PM
بہت سے اشعار ایسے ہیں*جن کا کوئی ایک مصرعہ ہر ایک کی زبان پر ہے یا بہت لوگوں کو معلوم ہوتا ہے ' لیکن مکمل شعر بہت کم لوگوں*کو معلوم ہے۔ یہاں*اسی طرح کے مصرعے شیئر کریں اور آپ ان کو مکمل کریں* گے ۔ اور مکمل کرنے والا اپنی جانب سے نیا مصرع دے دے گا . اگر 48 گھنٹے تک کوئی بھی مکمل نہ کر سکے تو پوچھنے والا خود اسے مکمل کرے گا اور خود پوچھنے والے کو نہ معلوم ہو تو ' اس کا اظہار کردے تاکہ کسی دوسرے شعر سے سلسلہ آگےبڑھتا رہے .

اس میں ایک تو فا ئدہ یہ ہوگا کہ ادھورے اشعار مکمل ہوتے رہیں گیں اور دوسرا یہ کہ اگر کسی کے شعر میں کچھ غلطی ہوگی تو وہ بھی دور ہوگی

اس سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے اللہ سبحانہ و تعالی کے مبارک نام کے ساتھ میں دوسرا مصرعہ عرض کر رہا ہوں . . .


. . . . .
وہی چراغ جلاؤ' تو روشنی ہوگی

کسی کو اس کا پہلا مصرع معلوم ہو تو بتا دے اور یہ سلسلہ آگے بڑھائے -

شکریہ

وی جے
03-28-2011, 05:33 PM
بھای میں سارے چراغ دکھا دیتا ہوں اپ کو جو پسند اے وہ جلا لیجیے گا پہچان کر:-):-):-):-):-)

بےباک
03-28-2011, 06:06 PM
ناکارہ سمجھ کر پھینک دیا جسے ،،
وہی چراغ جلاؤ' تو روشنی ہوگی

ھھھھھھھھھھھھھھھھھا
یہاں پر اللہ دین کا چراغ لائیے جناب ، ویسے میں نے تکے سے لکھا ہے ، وی جے بھی کچھ چراغ لا رہا ہے،، اب تو آپ یوں کریں سارے چراغ سنبھال کر رکھیں ، لوڈ شیڈنگ میں پرانے چراغ ہی کام آئیں گے ،
درباروں والے ،تیل سے لبریز چراغ چلانا ، خؤب روشنی ہو گی ،

نورمحمد
03-29-2011, 10:39 AM
شکریہ آپ حضرات کے اتنے محبت بھرے تبصرے کا.

مگر بے باک بھائی آپ کا شعر صحیح نہییں ہے . شعر کے معنی تو بالکل درست ہیں مگر الفاظ غلط ہیں . یوں تو مجھے بھی ٹوٹے پھوٹ الفاظ اس کے ( پہلے مصرعے کے) یاد ہیں . مگر درست الفاظ معلوم نہیں ہیں . اسی مقصد ہے یہ سلسلہ شروع کیا تھا کہ ہم جیسے جاہلوں کو نامکمل اشعار مکمل کرنے کا موقع مل جائے.

خیر - اگر کسی کو یہ شعر معلوم ہو توضرور بتادے . .

شکریہ

وی جے
03-29-2011, 01:46 PM
ناکارہ سمجھ کر پھینک دیا جسے ،،
وہی چراغ جلاؤ' تو روشنی ہوگی

ھھھھھھھھھھھھھھھھھا
یہاں پر اللہ دین کا چراغ لائیے جناب ، ویسے میں نے تکے سے لکھا ہے ، وی جے بھی کچھ چراغ لا رہا ہے،، اب تو آپ یوں کریں سارے چراغ سنبھال کر رکھیں ، لوڈ شیڈنگ میں پرانے چراغ ہی کام آئیں گے ،
درباروں والے ،تیل سے لبریز چراغ چلانا ، خؤب روشنی ہو گی ،


بھائی میرے پاس کافی چراغ ہیںلیکن ایک پرابلم پیش آ رہی ہے میرے کیمرے کا کارڈ نہین چل رہا
اب چراغ سارے اس میں ہیں درباروں والے ہی ہیں دکھانے ہیں سب کو لیکن چلے تو دکھاوں
دعا کریں سب جلدی سے چل جاے تو میں اپ کو سارے چراغ دکھاوں بہت کولیکشن اکٹھی کی ہے میں چار دن

نورمحمد
03-29-2011, 03:47 PM
:breakpc1::breakpc1::breakpc1::breakpc1:

صباحت
11-09-2011, 05:27 PM
یہ شعر اس طرح پڑھا ہے کہیں

جنہیں حقیر سمجھ کر بجھا دیا تم نے
وہی چراغ چلیں گےتو روشنی ہوگی

اس شعر کو مکمل کیجیے

کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے

الحسنات واسطی
11-30-2011, 08:50 PM
رہِ وفا میں جورخشندگی کاباعث تھے
وہی چراغ جلاؤ توروشنی ہوگی

سقراط
11-30-2011, 11:39 PM
جسےعبث سمجھ کے بھجا دیا تونے
وہی چراغ جلاؤ' تو روشنی ہوگی

سقراط
11-30-2011, 11:51 PM
یہ شعر اس طرح پڑھا ہے کہیں

جنہیں حقیر سمجھ کر بجھا دیا تم نے
وہی چراغ چلیں گےتو روشنی ہوگی

اس شعر کو مکمل کیجیے

کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے


صاد ق ہوں اپنے قول میں غالب خدا گواہ
... کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے

الحسنات واسطی
12-01-2011, 07:23 AM
نورمحمدصاحب نے(شعرمکمل کریں)کے عنوان سے جوسلسلہ شروع کیاہے۔یہ قابلِ ستائش ہے مگراُنکا یہ اسرارکہ شعرکااصل مصرعہ اولیٰ تلاش کرکے لکھیں یہ شرط درست نہیں بلکہ شُعراکاخاصہ یہ ہے کہ ایک مصرعہ ثانی تمام شعراءکودیاجاتاہے اورہرشاعراپنی بساط کے مطابق اُس پر مصرعہ اولیٰ کی گرہ لگاتاہے پھراُستادشُعراءاُس کافیصلہ فرماتے ہیں کہ کس کی گرہ زیادہ مضبوط ہے۔جیسے اِس مصرعہ پر (وی جے،سُقراط اورمیں نے گرہ لگائی ہے)سیما صاحبہ نے تو مصرعہ ثانی کے طور پر گرہ لگاکر خوب مذاقِ شاعری کیاہے۔وی جے کا مصرعہ اولیٰ بے وزن ہے سُقراط صاحب کا مصرعہ وزن میں درست ہے مگراِبلاغ میں کچھ کم ہے۔اللہ کرے زورِقلم اورزیادہ

سقراط
12-01-2011, 10:11 PM
شعروں کی درجہ بندی اور بہتریں رائے دینے کا شکریہ آپ بہت سخن ور اور اعلی ذوق کے مالک لگتے ہیں

الحسنات واسطی
12-03-2011, 12:40 PM
سُقراط صاحب!آپکی خدمت میں عرض ہے
حُسنِ نظرہے آپکاورنہ اس قابل کہاں
سیما جی!آپکی اعلیٰ ظرفی یقینا آپکی شخصیت کی آئینہ دارہے

الحسنات واسطی
12-03-2011, 01:08 PM
اپنی غزل کا ایک شعراحباب کی نذرکرتاہوں

مت چھیڑاِسے خوف سے یہ مرہی نہ جائے
انساں کی خرد آج ہواؤں سے ڈری ہے

آزاد خان
12-25-2011, 01:23 AM
سلام سے لو لگاو تو روشنی ہو گی
وہی چراغ جلاو تو روشنی ہو گی

راجہ صاحب
05-07-2012, 09:55 AM
تیری یادوں سےہے روشن دل میں
ان گنت پیار بھرے رنگین دیئے
نامعلوم