PDA

View Full Version : اس دل کو پریشاں کون کرے



شاہ زاد
03-30-2011, 09:00 AM
لیجیے بندے کی ایک اور تازہ نظم حاضر ، آپ احباب کی تنقید و تائید کا انتظار رہے گا. شاہ زاد

جب یاد تجھے میں کرتا ہوں اک درد سا دل میں ہوتا ہے
جب تو ہی نہیں تو کچھ بھی نہیں ، اس درد کا درماں کون کرے
جب تو ہی نہیں تو بن تیرے اب پیت میں ہم کو بھائے کیا
جب تو ہی نہیں تو تیرے بن ، کسی اور کا ارماں کون کرے
دن رات تجھے ہی سوچوں میں، دن رات تجھے ہی یاد کروں
اس دل میں تیرا ہی ڈیرہ ہے ، کسی اور کو مہماں کون کرے
تیری آس میں در كو كھولتا ہوں٬ تیری یاد میں دل كو سجاتا ہوں
جب تو ہی نہیں ہے آنے كو٬ اس دل میں چراغاں كون كرے
جب تو ہی نہ مانے دل كی بات ٬كسی اور پہ حكم چلانا كیا
كسی اور كو تابع كرنا كیا٬ كسی اور كو فرماں كون كرے
چل چھوڑ پرے شاہ زاد میاں٬پیاروں كو اپنے ستانا كیا
وہ دل بھی تو تجھ كو چاہتا ہے ٬ اس دل كو پریشاں كون كرے

بےباک
06-10-2011, 01:51 AM
جب تو ہی نہ مانے دل كی بات ٬كسی اور پہ حكم چلانا كیا
كسی اور كو تابع كرنا كیا٬ كسی اور كو فرماں كون كرے
چل چھوڑ پرے شاہ زاد میاں٬پیاروں كو اپنے ستانا كیا
وہ دل بھی تو تجھ كو چاہتا ہے ٬ اس دل كو پریشاں كون كرے

بہت ہی خوب شاہ زاد جی ،
شاندار پیرائے میں نظم لکھی ،مزا آگیا
:heart::heart::heart::heart:

وی جے
06-10-2011, 12:46 PM
شاہ زاد بھائی بہت خوب مزا آ گیا نہ پڑھ کر
چل چھوڑ پرے شاہ زاد میاں٬پیاروں كو اپنے ستانا كیا
وہ دل بھی تو تجھ كو چاہتا ہے ٬ اس دل كو پریشاں كون كرے

این اے ناصر
03-31-2012, 12:39 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ