PDA

View Full Version : یہ کیسا خلا ہے



زوہا
04-12-2011, 11:28 AM
یہ کیسا خلا ہے
جو خوابوں کے راستے میری روح میں آ گیا ہے
میں جس پھول بن میں
ہری گھاس پر تتلیاں چن رہی تھی
وہ گرش گیہ میرے قدموں سے کیسے جدا ہو گیا
میں جس آسماں کے
ستاروں میں اپنا ستارہ الگ کر رہی تھی
وہ تاروں بھری چھت میرے سر سے کیوں ہٹ گئی
زمین پر ہوں اور میں نہ زیر فلک
نہ دھڑکا ہے دل نہ کوئی کسک
تیرے ساتھ ہوں اور نہ تیرے بغیر
جئے جا رہی ہوں میں اپنے بغیر

علی عمران
04-12-2011, 01:29 PM
واہ بہت خوب زوہا............:th_smile:

این اے ناصر
03-31-2012, 01:25 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ