PDA

View Full Version : نعت شریف



تانیہ
11-28-2010, 02:44 PM
از: سید صبیح الدین صبیح الرحمانی
نعت
میں نےاس قرینےسےنعت شہ رقم کی ہے
شعر بعد میں لکھا پہلےآنکھ نم کی ہے

یہ خیال رہتا ہے یہ ملال رہتا ہے
مدحتِ نبی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) میں نےجتنی کی ہےکم کی ہے

میرےساتھ چلتی ہیں برکتیں درودوں کی
میری راہ میں آئے، کیا مجال غم کی ہے

اُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کو سوچتےرہنا بھی تو اک عبادت ہے
اور یہ عبادت بھی ہم نےدم بہ دم کی ہے

میں غزل سےدور آیا جب سےیہ شعور آیا
نعت مصطفی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) لکھنا آبرو قلم کی ہے

اُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کو چاہنےسےمیں چاہا جا رہا ہوں صبیح
بھیک میرےدامن میں اُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کےہی کرم کی ہے

لاجواب
05-12-2011, 10:20 PM
ماشاءاللہ

pervaz khan
06-23-2012, 03:34 PM
جزاک اللہ

بےلگام
07-27-2012, 03:44 AM
ماشاءاللہ

محمد قمر شہزاد
08-05-2012, 01:22 AM
سبحان اللہ ، ، ، ماشاءاللہ
جزاک اللہ خیرا کثیرا ابدا

روشن خیال
08-26-2012, 08:59 PM
جزاک اللہ خیر