PDA

View Full Version : ببو برال بھی انتقال کر گئے



تانیہ
04-16-2011, 12:41 PM
http://www.geoworldonline.com/images/urdunews/479848810big.jpg

معروف کامیڈین ببوبرال کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا.ببو برال طویل عرصے سے علیل تھے چند روز قبل انہیں شریف سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے.ان کی عمر 47 برس تھی .
تین دہائیوں تک شائقین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے ببو برال طویل عرصے سے شوگر، ہیپا ٹائٹس سی اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے. گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں شریف سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا. شوگر لیول انتہائی ہو نے پر ڈاکٹروں کو ان کے دائیں پائوں کی چار انگلیاں بھی کاٹنا پڑیں. ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ان کے مداحوں اور شوبز سے وابستہ افراد ان کے گھر جمع ہونا شروع ہوگئے. ببو برال نے 1982 میں گوجرانوالہ سے اپنے فنی کیرئر کا آغاز کیا.انہوں نے پسماندگان میں دو بیویاں ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں.