PDA

View Full Version : ہاشم آملہ : ہمارے لئے ایک مثال . . ( ہمیں تم پر فخر ہے )



نورمحمد
04-16-2011, 05:35 PM
http://www.urdutimes.com/sites/default/files/Hashim-Amla-001.jpg?1302926404

ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں قدم جمانے کے بعد ون ڈے میں بھی اپنے کھیل کا جوبن دکھا کر آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین کا اعزاز پانے والے جنوبی افریقہ کے مسلمان اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ شائقین کیلئے بیٹنگ کے میدان میں قابل تقلید نہیں بلکہ عملی دنیا میں نظم وضبط اور مذہب پرعمل اور خوش اخلاقی کے باعث خصوصاً دنیائے اسلام اور دنیا بھر کیلئے رول ماڈل بن چکے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ان کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ یوں جاری رہا تو وہ مستقبل قریب میں جنوبی افریقہ کے پہلے مسلمان ایشیائی نژاد کپتان بن سکتے ہیں۔ انہو ں نے اپنے فیصلے کے ذریعے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ اور دنیا کی اشتہاری کمپنیوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ اس فیصلے میں انہوں نے شراب فروخت کرنے والی کمپنیوں کیسل اور کنگ فشر کے لوگو پرمشتمل ٹی شرٹ پہننے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ و ہ مسلمان ہیں اور شراب اسلام میں حرام ہے۔ چنانچہ وہ شراب کی تشہیر کا باعث نہیں بنیں گے اور نہ ہی اس کے ذریعے دولت ان کا مطمع نظر ہے۔ ان کا یہی فیصلہ عالم اسلام میں ان کی شہرت کا باعث بنا اور بالآخر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے یہ بات مانتے ہوئے ہاشم آملہ کو مذکورہ لوگو کے بغیر کھیلنے کی اجازت دیدی۔ مگر اس اسلامی حمیت کی تکمیل پر انہیں ماہانہ 500 ڈالرجرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

این اے ناصر
04-17-2011, 11:12 PM
امیج دکھائی نہیں دے رہا.ربط غیرفعال ہوگیاہے .

نورمحمد
04-18-2011, 04:47 PM
مجھے تو آرہی ہے پھر ایک بار کوشش کیجئے گا

بےباک
04-28-2011, 07:27 AM
نور محمد صاحب کی پوسٹ کو ٹھیک کیا ہے ، اصل میں امیج ہوسٹنگ والی فوٹو دکھائی نہیں دیتی ،
اس لیے ناصر شاھین صاحب کو دکھائی نہی دیا ، مجھے بھی سوائے ایک مینڈک کے کچھ دکھائی نہیں دیا، بہر حال اب اس کو ٹھیک کر دیا ھے ،
ہاشم آملہ کرکٹ ٹیم کے ایک مایہ ناز کھلاڑی ہیں اور ان کا تعلق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم سے ہے ،
.........
شکریہ بھائی نور محمد ، آپ کی وجہ سے میں ان کو جان سکا ،

نورمحمد
05-17-2011, 12:26 PM
بہت بہت شکریہ بے باک صاحب

عبادت
05-18-2011, 02:52 AM
ماشاءاللہ اللہ پاک اسے اور ترقی دے آمین
تھنکس نور محمد بھائی

اذان
05-18-2011, 04:26 AM
زبردست بہت اچھی شیئرنگ ہے
بہت شکریہ