PDA

View Full Version : کہاوتیں و ضرب المثال



سقراط
04-20-2011, 03:08 AM
http://www.coolfreeimages.net/images/salam/salam_02.gif


محترم ساتھیوں جیسا کہ ہمارا یہ اردو منظر فورم اور بھی اردو کے دیگر فورمز کی طرح اردو کو فروغ دینے میں مسلسل اپنی کاوشیں آپ لوگوں کی محبت کے ساتھ دن بدن تیز کرتا جارہا ہے اور آپ سب کی اردو سے محبت آپ کو کسی نہ کسی چمن سے وابستہ کیے ہوئے ہے جہاں آپ سب کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے اردو کو آگے بڑھایا جاے کوئی آرٹیکل لکھتا ہے تو کوئی شاعری کوئی لطیفے تو کوئی کھیل پیش کرتا ہے آپ لوگوں کے نت نئے انداز انٹرٹینمنٹ کےساتھ قارئین کو کسی نہ کسی صورت میں اردو سے جوڑے رکھتے ہیں اسی سلسلے میں اردو کی خدمت میں ایک سلسلہ پیش کرنا چاہ رہا تھا جو کہ کہاوت وضرب المثال کا ہے کیوں نہ ہم اس فورم پر کہاوتوں کا ذخیرہ کریں؟ اگر آپ میں سے کسی کو میری بات سے اتفاق ہے تو شروع ہوجائیے جو بھی کہاوت آپ کو یاد ہو یہاں لکھ دیں کہاوت کسی بھی ملک یا زبان سے ہو سکتی ہے ساتھ میں ملک کا نام بھی ہو تو بہتر ہے محاورات بھی شئیر کرسکتے ہیں مگر لکھنا اردو میں ہی ہے
شکریہ

سقراط
04-20-2011, 03:11 AM
پہلی کہاوت کی شروعات میں کرتا ہوں

ہاتھ کنگن کو آرسی کیا
پڑھے لکھے کو فارسی کیا

بےباک
04-20-2011, 08:38 PM
ہاہاہا

ناچ نہ جانے آنگن ٹہڑھا،


کیا کام شروع کر دیا آپ نے ،

سقراط
04-21-2011, 12:50 AM
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی

تانیہ
04-28-2011, 10:51 PM
ہاتھی زندہ لاکھ کا مردہ سوا لاکھ کا

سقراط
05-13-2011, 02:11 PM
اندھوں کے آگے رونا اپنے دیدے کھونا

سقراط
05-13-2011, 02:12 PM
درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے

سقراط
05-13-2011, 02:14 PM
ساون کے اندھے کو ہرا ہی سوجھتا ہے

تانیہ
05-14-2011, 12:07 AM
جدھر دیکھا توا پرات
وہاں گائے دن بھر رات

بےباک
05-15-2011, 01:56 AM
اونٹ کے گلے میں بلی

بےباک
05-15-2011, 01:57 AM
نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے ،

تانیہ
05-15-2011, 02:18 PM
خالی ڈھول زیادہ بجتا ہے

تانیہ
05-15-2011, 02:19 PM
جسکا کام اسی کو ساجھے

اذان
05-15-2011, 02:26 PM
بے باک جی مجھے پتہ پر دسنا نھی

ھاھاھاھاھاھا:th_Pakistan_flag:

سقراط
06-30-2011, 07:17 PM
جسے مسکرانا نہیں آتا اسے دوکان نہيں کھولنی چاھیۓ۔(چینی کہاوت)

سقراط
12-25-2012, 01:04 AM
نصیحت ایسی چیزہے جس کی عقلمندوں کو ضرورت نہیں
اور بے وقوف قبول نہیں کرتے ۔(عربی کہاوت)

ابوسفیان
12-25-2012, 06:29 PM
● کہ غرسومرہ ہم لوڑھی پہ سر یہ لاروی


اردو: پہاڑ جتنا بھی اونچا ہو اس پر چڑھنے کا راستہ ہوتا ہے


مفہوم: کوئی بندہ کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اس کی کوئی نا کوئی کمزوری ضرور ہوتی ہے

○ ○ ○ ○ ○ ○:smiley-chores016:

ابوسفیان
12-25-2012, 06:38 PM
✪✪✪ مذہب کا استعمال روزمرہ روٹی کی طرح ہونا چاہیے نا کہ کسی خاص موقع پر کیک کی طرح ـ ✪✪✪

گلاب خان
12-25-2012, 07:09 PM
۔۔۔۔۔ وہ دیکھتا رھا مے سنتا رھا وہ سناتا رھا مے سوتا رھا جب کھلی آنکھ میری تو سوچا وہ ایک خاب تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ آجاے تو واھ بھلے نا سمجھے تو کھا دھی بھلے

سقراط
04-23-2013, 03:52 PM
واہ گلاب خان تمھاری مثال تو کمال کی ہے:banana_smiley_29:

سقراط
04-26-2013, 01:31 PM
پشتو کہاوت


دخر مینہ لتہ دے

گدھے کے ساتھ محبت بھی کرو تو وہ محبت کا اظہار دولتی مار کر ہی کرے گا
مفہوم: جو بندہ جیسا ہوتا ہے ویسا ہی کرتا ہے

اوبہ پہ کمزور زاۓ ماتی گی

پانی کمزور جگہ سے گزر جاتا ہے

مفہوم: کمزور کو ہر ایک دباتا ہے

بےباک
04-30-2013, 07:43 AM
آدھے قاضی قدوہ، آدھے باوا آدم ۔۔۔۔۔
یعنی ہر کام جاننے والاکوئی کام نہین جانتا

بےباک
04-30-2013, 07:46 AM
اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے

اول طعام بعد کلام ۔ پہلے کھانا کھانا چاھئے ، باتیں بعد میں ،

اندھوں کے آگے رونا اپنے دیدے کھونا ۔ ناھل کے سامنے اپنے مسائل کا رونا

آدمی نے آخر کچا دودھ پیا ہے ۔ یعنی آدمی خطا کا پتلا ہے ،

ساجد پرویز آنس
06-10-2014, 03:04 PM
نیکی کر دریا میں ڈال

جاذبہ
06-10-2014, 08:57 PM
اُونٹ رے اُونٹ تیری کونسی کل سیدھی