PDA

View Full Version : یادوں کی پگڈنڈی



اوشو
04-21-2011, 05:17 AM
یادوں کی پگڈنڈی

یادوں کی پگڈنڈی ہے ، کہ پیہم میرے ساتھ ساتھ چلتی چلی جا رہی ہے !!!! سفر ہے کہ ختم ہونے میں نہیں آ رہا. کہر اور افق کے نقطہ امتزاج میں سے ، یا شاید ، اس سے بھی کہیں پرے سے شروع ہونے والی ایک دھندلی لکیر، میرے قدموں تک پہنچتے پہنچتے ایک راستے کا روپ دھار لیتی ہے. اور میرے پیچھے آنے والے سناٹے سے جا ملتی ہے. میرے نقشِ پا اپنے سینے پر لیے .....!!! میرے قدموں کے نشان ایک ایک کر کے اس راستے پر ایسے ثبت ہوتے جا رہے ہیں جیسے کوئی کتابِ زیست کے صفحے پلٹا جا رہا ہو اور مہریں لگاتا جا رہا ہو..... ٹھک ، ٹھک ، ٹھک .......
یادوں کے اس سفر میں کبھی میرے شوقِ آبلہ پائی کو مہمیز کرنے کے لیے تپتے صحرا آ جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور خوشگوار نخلستان میرے پیروں کے چھالوں کا مرہم بن کر میرے سامنے ہوتے ہیں.
میں یہ سوچتا ہوا چلتا چلا جا رہا ہوں ، کہ یہ سفر کبھی ختم ہوگا ؟ کبھی منزل آئے گی؟ یا کسی دن میں خود بھی اسی راستے کی خاک میں مل کر خاک ہو جاوں گا. کسی اور کے راستے کا ایک حصہ بن جاوں گا.
اگر کبھی ایسا ہوا تو میں چاہوں گا کہ مین کسی کی منزل بنوں یا نہ بنوں، لیکن کم سے کم اس کی یادوں کے سفر میں آنے والا تپتا صحرا بننے کی بجاے ایک بوڑھے برگد کا گھنا سایہ دار درخت بن جاوں، جس کی ٹھنڈی چھاوں میں وہ مسافر تھوڑی دیر سستا لے اور پھر اپنے سفر پر روانہ ہو جائے......
یادوں کی پگڈنڈی پر.......!!!!

----------------------
ملک بلال
----------------------

تانیہ
04-21-2011, 10:40 PM
واہ
بہت خوب
بہت زبردست شیئرنگ ہے اوشو جی
بہت نائس اور دل کو چھو لینے والی تحریر ہے خاص طور پہ مجھے یہ زیادہ اچھا لگا

گر کبھی ایسا ہوا تو میں چاہوں گا کہ مین کسی کی منزل بنوں یا نہ بنوں، لیکن کم سے کم اس کی یادوں کے سفر میں آنے والا تپتا صحرا بننے کی بجاے ایک بوڑھے برگد کا گھنا سایہ دار درخت بن جاوں، جس کی ٹھنڈی چھاوں میں وہ مسافر تھوڑی دیر سستا لے اور پھر اپنے سفر پر روانہ ہو جائے......
یادوں کی پگڈنڈی پر.......!!!!
تھینکس فار شیئرنگ
http://i65.servimg.com/u/f65/12/65/32/46/dil10.gif

محمدمعروف
07-03-2011, 10:01 PM
خوب لکھا ہے سچے انسان کے جذبات کی عکاسی کرتی ہوئی تحریرہے۔

این اے ناصر
05-05-2012, 10:37 AM
شئیرنگ کاشکریہ۔